ETV Bharat / state

DC Budgam on Republic Day Celebration: یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس

author img

By

Published : Jan 18, 2022, 7:32 AM IST

سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد
سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

ڈی سی بڈگام نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر یوم جمہوریہ کی تقریبات کو احسن طریقے سے منعقد کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ DC Budgam Finalizes Arrangements for ensuing R-Day Celebration

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلا کر ضلع میں 26 جنوری کی تقریبات کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی تمام محکموں کو متحرک رہنے کی ہدایات دی۔ بڈگام میں سب سے بڑی تقریب اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں منعقد ہوگی۔ DC Budgam Finalizes Arrangements for Ensuing R-Day Celebration


اس موقع پر ڈی سی بڈگام نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر ان تقریبات کو احسن طریقے سے منعقد کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے محکمے بجلی اور جل شکتی کو حکم دیا کہ وہ تقریب کے روز بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ Shahbaz Ahmed Mirza chaired a meeting of district officers

جنوری کے شروعات سے ہی کووڈ 19 وبائی بیماری سے لگاتار تیسرے سال اب پھر سے مثبت کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو کہ باعث تشویش ہے اس ضمن میں پہلے ہی ویکینڈ لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی سی نے 26 جنوری کی تقریب میں حصہ لینے والے تمام افراد کو کووڈ-19 کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات دیں۔ Arrangements for Republic Day-2022 celebrations.

اس کے ساتھ ہی سکیورٹی اداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنائیں۔


ڈی سی بڈگام نے موسم سرما کو مد نظر میکانیکل ڈپارٹمنٹ کو بھی ہدایت دی کہ وہ 26 جنوری کی تقریبات کے دنوں میں موسم کی خرابی کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنے ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل اسٹاف کے ساتھ ساتھ مشینری کو کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رکھیں تاکہ برفباری یا بارش کے چلتے ان تقریبات میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

ڈی سی نے محکمہ ہیلتھ، آر اینڈ بی، جل شکتی، پی ڈی ڈی اور میکانیکل ڈپارٹمنٹس کو زیادہ ہوشیار رہنے کی صلاح دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ملکی سطح کی تقریب ہے جس کو اسی طرح کامیابی کے ساتھ انجام دینا ہے۔ لہذا سب کو ایک دوسرے کے اشتراک سے ان تقریبات کو انجام دینا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتظامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محکمہ جات کے سربراہان کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے محکموں کے بینرز عوام کے لئے اپنی سرگرمیوں کی نمائش کے لیے لگائیں۔

اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ ایس سی سی، سی آر پی ایف ،جے کے پی کے دستے مارچ پاسٹ پریڈ میں حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف ثقافتی پروگرام بھی اس تقریب کا حصہ ہوں گے۔ بعد ازاں تقریب پے ایک اعزازی تقریب بھی منعقد ہوگی جس میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں اور آفیسران میں یہ اعزازات تقسیم کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : DC Budgam Takes Stock Of Snow Clearance: ڈی سی بڈگام نے چاڈورہ علاقوں میں برف صاف کرنے کا جائزہ لیا



ضلع میں سب سے بڑی تقریب اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں منعقد ہوگی جبکہ اس کے علاوہ ایس ڈی ایم دفاتر اور تحصیل دفاتر پر بھی چھوٹی بڑی تقریبات منعقد ہونگی۔ اس میٹنگ میں ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا کے علاوہ اے ڈی سی بڈگام، اے ڈی ڈی سی بڈگام، جی ایم ڈی آئی سی، اے سی ڈی، ڈی ایس پی ڈی اے آر، جے ڈی پلانگ، سی ای او یوسمرگ و دودھ پتھری، پولیس، سی آر پی ایف، سی پی او، سی ای او، سی ایم او، تمام ایس ڈی ایمز، ایگزنز، تحصیلداروں، سیکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہان اور دوسرے محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.