ETV Bharat / state

یوم دستور پر یاد کیے گئے مجاہد آزادی یوسف مہر علی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 12:51 PM IST

Yusuf Meher Ali was remembered on Constitution Day
Yusuf Meher Ali was remembered on Constitution Day

بہار میں راشٹریہ جنتا دل نے پٹنہ سے لیکر گیا تک ' انگریزوں بھارت چھوڑو ' نعرے کے تخلیق کار یوسف مہر علی کو یاد کیا۔ اس موقع پر بہار کے کئی تعلیمی اداروں، سماجی تنظیموں اور سیاسی پارٹی کی جانب سے یوم دستور منایا گیا ہے۔ کچھ جگہوں پر یوم دستور ہفتہ بھی منایا گیا ہے۔ جس کے تحت کئی پروگرام بھی منعقد ہوئے تھے۔ آر جے ڈی نے اس موقع پر یوسف مہر علی کو یاد کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ Mujahid E Azadi Yusuf Meher Ali was remembered on Constitution Day

گیا: ریاست بہار کے گیا ضلع اور پٹنہ میں آر جے ڈی نے مجاہد آزادی اور انقلابی نعروں ' انگریزو بھارت چھوڑو اور سائمن کمیشن گو بیک ' کے تخلیق کار یوسف مہر علی کو یاد خراج عقیدت پیش کیا گیا، شہر گیا میں واقع معروف گنج محلہ میں آر جے ڈی کے ضلعی دفتر کا افتتاح ہوا، جہاں پر یوم دستور کے تحت تقریب منعقد ہوئی اور اس میں مجاہد آزادی کو یاد کیا گیا، اس تقریب میں محکمہ زراعت کے وزیر کمار سروجیت نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اُنہوں نے مجاہد آزادی یوسف مہر علی کے انقلابی نعرے کے بارے میں مزید تفصیلی گفتگو کی۔ افتتاحی تقریب کی صدارت ضلع اقلیتی کمیٹی کے صدر الیاس انصاری نے کی۔ نظامت نگر کمیٹی کے صدر فیض احمد نے کی۔ مہمان خصوصی وزیرِ زراعت کمار سروجيت نے اپنی تقریر میں ہندو اور مسلم اتحاد وایکتا پر زور دیتے ہوئے اقلیتوں کو بیدار ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت چھوڑو کا نعرہ سب سے پہلے یوسف مہرعلی نے دیا تھا

انہوں نے کہا کہ آج مسلم نوجوانوں کو اپنے حق کے لیے بیدار ہونے کی خاص ضرورت ہے۔ اگر آج نہیں جاگے تو کل آپ اپنے ووٹ تک سے محروم ہو سکتے ہیں۔ جب کہ پٹنہ آر جے ڈی کے ہیڈ دفتر میں منعقد ہوئے پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے کہا کہ ملک کی آزادی میں ہمارے اسلاف اور عظیم شخصیات کے تعاون پر بات کی جا رہی ہے اور خاص طور پر یوسف مہر علی جی کی شخصیت اور اُن کے کام، ان کے خیالات، شراکت کے تعلق سے بات کی جا رہی ہے۔ ان کے کاموں کے بارے میں جاننے کا موقع مل رہا ہے۔ یہ نظریہ کو مضبوط کرنے اور وراثت کے دھارے کو آگے بڑھانے کی ایک بہتر کوشش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.