ETV Bharat / state

گیا: پنچایت الیکشن کے پانچویں مرحلے میں مسلم امیدواروں کی کارکردگی مایوس کن

author img

By

Published : Oct 29, 2021, 7:54 AM IST

گیا میں ہورہے پنچایت الیکشن کے پانچویں مرحلے میں مسلم امیدواروں کی شکست کی وجہ آپسی انتشار ہے۔ یہاں سے کھڑے آصف عالم کو کل 2917 ووٹ موصول ہوئے جب کہ دوسری امیدوار شازیہ پروین 1124 ووٹ موصول ہوئے. اگر آپسی سمجھوتہ کے تحت انتخاب لڑتے تو کسی ایک امیدوار کی جیت یقینی تھی۔
گیا : پنچایت الیکشن کے پانچویں مرحلے میں مسلم امیدواروں کی کارکردگی مایوس کن رہی
گیا : پنچایت الیکشن کے پانچویں مرحلے میں مسلم امیدواروں کی کارکردگی مایوس کن رہی

گیا میں پنچایت الیکشن کے پانچویں فیز میں مسلم امیدواروں کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے. 36 پنچایتوں میں صرف ایک مکھیا اور ایک پنچایت سمیتی کے عہدے پر جیت ہوئی جب کہ چھ ضلع پریشد کی سیٹ میں دو سیٹوں پر مسلم امیدوار قسمت آزمائی کررہے تھے جن کی شکست ہوئی ہے۔

گیا : پنچایت الیکشن کے پانچویں مرحلے میں مسلم امیدواروں کی کارکردگی مایوس کن رہی
گیا : پنچایت الیکشن کے پانچویں مرحلے میں مسلم امیدواروں کی کارکردگی مایوس کن رہی

گیا میں پنچایت الیکشن دس مرحلے میں ہوگا جس میں پانچ مرحلے کے انتخاب اور کاؤنٹنگ مکمل ہوچکی ہے تاہم اس مرتبہ بھی مسلم امیدواروں کی کارکردگی ابھی تک مایوس کن رہی ہے اب تک قریب ڈیڑھ سو پنچایتوں میں صرف چھ مسلم امیدواروں نے مکھیا کے عہدے پر جیت درج کی ہے جب کہ ضلع پریشد کی سیٹ پر دو مسلم خاتون امیدوار کی جیت ہوئی ہے اس میں ایک سیٹ بتھانی بلاک کی شامل ہے جہاں مسلم ووٹرز کی تعداد کم ہے تاہم بتھانی بلاک سے جیت درج کرنے والی خاتون " گلفشاں اورنگ زیب" مکمل طور پر وہ سبھی طبقے کے ووٹرز کے درمیان اعتماد بحال کرنے اور انتخابی منشور کے مطابق الیکشن میں تشہیر کرنے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے جیت سے ہمکنار ہوئی ہیں ج بکہ دوسری سیٹ جہاں سے مسلم خاتون نے جیت درج کی ہے وہ علاقہ گروا اسمبلی حلقے کا ہے جہاں مسلم ووٹرز کی تعداد اچھی خاصی ہے.

گروا اسمبلی حلقہ وہ ہے جہاں سے پانچ مرتبہ مسلم رہنما اسمبلی کے انتخابات میں جیت درج کرچکے ہیں. پانچویں مرحلے کی کاؤنٹنگ دیر رات تک مکمل ہوچکی ہے 36 پنچایتوں کے انتخاب میں صرف فتح پور بلاک کے نیمی پنچایت سے تبسم بیگم نے مکھیا کے عہدے پر جیت درج کی ہے. تبسم بیگم کو کل 11 سو ووٹ موصول ہوئے جبکہ سیکنڈ پوزیشن پر ممتا دیوی کو 962 ووٹ موصول ہوئے ہیں. اس پنچایت میں دو مسلم امیدوار سمیت کل تیرہ امیدوار انتخابی میدان میں تھے۔



تین مسلم امیدوار کی آپسی لڑائی پڑگئی بھاری

فتح پور بلاک کے ضلع پریشد کی سیٹ نمبر 40 سے بریندر ساؤ نے جیت درج کیا ہے. اس سیٹ پر ضلع پریشد کے لیے دس امیدوار انتخابی میدان میں اترے تھے جس میں تین مسلم امیدوار بھی شامل ہیں یہاں سے جیت درج کرنے والے بریندر ساؤ کو کل 7397 ووٹ موصول ہوئے جبکہ سیکنڈ پوزیشن پر یہاں اس علاقے سے الیاس انصاری رہے. الیاس انصاری کو کل 6359 ووٹ موصول ہوئے اور ان کی شکست 1036 ووٹ سے ہوئی ان کی شکست کی وجہ آپسی انتشار ہے۔ یہاں سے کھڑے آصف عالم کو کل 2917 ووٹ موصول ہوئے جب کہ دوسری امیدوار شازیہ پروین 1124 ووٹ موصول ہوئے. اگر آپسی سمجھوتہ کے تحت انتخاب لڑتے تو کسی ایک امیدوار کی جیت یقینی تھی۔

واضح رہے کہ ضلع گیا میں چوبیس بلاکس میں کل 320 پنچایتیں ہیں جب کہ ضلع پریشد کی کل 46 سیٹ ہیں. نصف سیٹوں پر الیکشن ہوچکے ہیں جس میں اب تک دو ضلع پریشد اور چھ مکھیا کے عہدے پر مسلم امیدواروں کی جیت ہوئی ہے. اب لوگوں کی نگاہ بودھ گیا پنچایت ،شیرگھاٹی اور آمس کے ساتھ ڈومریا بانکے بازار اور بارہ چٹی اور نگر بلاک کے انتخاب پر ہے کیونکہ یہاں مسلم ووٹرز کی تعداد کچھ علاقوں میں پچیس فیصد کے قریب ہے. اس میں بانکے بازار سے ایوب خان عرف قمر خان، ڈومریا سے رضوان خان اور بارہ چٹی سے عمیر خان موجودہ ضلع پریشد کے رکن ہیں اگر یہاں سے انکی جیت ہوتی ہے ضلع میں اس مرتبہ چھیالیس سیٹوں میں کم از کم چھ مسلم ضلع پریشد منتخب ہوکر نمائندگی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.