ETV Bharat / state

گیا: پنچایت الیکشن میں مسلم امیدواروں کی نمائندگی بڑھی

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 5:33 PM IST

گیا میں پنچایت الیکشن کے چوتھے مرحلے میں تین مسلم امیدواروں نے مکھیا اور ایک نے ضلع پریشد کی سیٹ پر جیت درج کی ہے۔ اب تک چار مرحلے میں کل پانچ مکھیا، دو ضلع پریشد اور دس پنچایت سمیتی اور کئی وارڈ کے عہدے پر مسلم امیدواروں نے جیت درج کیا ہے۔

گیا: پنچایت الیکشن میں مسلم امیدواروں کی نمائندگی بڑھی
گیا: پنچایت الیکشن میں مسلم امیدواروں کی نمائندگی بڑھی

ریاست بہار کے گیا میں اب تک چار مرحلے میں کل نو بلاکس کے 129 پنچایتوں کے لیے ووٹنگ اور کاؤنٹنگ ہوچکی ہے، جس میں بتھانی بلاک کے دو پنچایت منیارا سے شمس تبریز شمس، بتھانی کے سرین پنچایت سے ترنم خاتون نے مکھیا کے عہدے پر جیت درج کی ہے۔

گیا: پنچایت الیکشن میں مسلم امیدواروں کی نمائندگی بڑھی

اسی طرح بتھانی سے ضلع پریشد کی سیٹ پر گلفشاں خاتون نے جیت درج کی۔ وہیں گروا بلاک کے کلونا پنچایت سے پرویز خان نے دوسری مرتبہ جیت درج کی ہے۔ پرویز خان کے خاندان کے لوگ پچاس سال سے مکھیا کے عہدے پر جیت درج کرتے آرہے ہیں۔

اس کے علاوہ رگھوناتھ کھاپ پنچایت سے اظہر انصاری نے جیت درج کی ہے، اس پنچایت میں پچاس برسوں بعد کسی مسلم رہنما نے جیت درج کی ہے جب کہ اسی طرح کونچ بلاک کے تیاری پنچایت سے سبیلا بانو نے مکھیا کے عہدے پر جیت درج کی ہے۔

وہیں گروا بلاک کے ایک علاقے سے موجودہ ضلع پریشد کی چیئرمین کورونا دیوی کو شکست دے کر نازیہ حسن نے ایک ہزار سے زیادہ ووٹوں سے جیت درج کی ہے۔ اب تک دو ضلع پریشد اور پانچ مکھیا کی سیٹ پر مسلم امیدواروں نے جیت درج کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹنہ: کنہیا کمار، جگنیش میوانی، ہاردک پٹیل کا زبردست استقبال

واضح رہے کہ مسلم نمائندوں کی جیت کا سلسلہ تیسرے مرحلے سے شروع ہوا تھا، پہلے مرحلے اور دوسرے مرحلے میں ایک بھی مسلم امیدوار نے مکھیا اور ضلع پریشد کی سیٹ پر جیت درج نہیں کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.