ETV Bharat / state

Hajj 2022: گیا سے عازمین حج کا پہلا قافلہ بذریعہ ٹرین کولکاتا کیلئے روانہ

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 3:28 PM IST

گیا سے عازمین حج کا پہلا قافلہ بذریعہ ٹرین کولکاتا کے لیے روانہ
گیا سے عازمین حج کا پہلا قافلہ بذریعہ ٹرین کولکاتا کے لیے روانہ

ضلع گیا کے عازمین حج کا پہلا قافلہ بذریعہ ٹرین کولکاتا کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔ 19 جون کو گیا کے عازمین حج کی پہلی پرواز ہوگی جب کہ باقی بچے عازمین حج کی پرواز 21 جون کو ہوگی۔ Gaya Hajj Pilgrims Leave for Kolkata

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا سے سفر حج پر اس مرتبہ 96 افراد روانہ ہوں گے۔ ان میں زیادہ تر پرواز 19 جون کو کولکاتا سے ہوگی، جب کہ بقیہ عازمین حج کی پرواز 21 جون کو ہوگی۔ 19 جون کو جن کی پرواز ہے، وہ آج بذریعہ ٹرین گیا سے کولکاتا کے لیے دیر رات روانہ ہوگئے۔ گیا اسٹیشن پر انہیں رخصت کرنے کے لیے دوست و احباب اور رشتے داروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ Gaya Hajj Pilgrims Leave for Kolkata

خاص طور پر گیا کے وہ رضاکار جو برسوں سے گیا ہوائی اڈے پر عازمین حج کی خدمت میں مصروف رہتے تھے، وہ گیا اسٹیشن پر پہنچ کر روانہ ہونے والے عازمین کو الوداع کیا۔ عازمین حج کو پھول کا ہار پہنا کر اور دعاوں کی درخواست کے ساتھ الوداع کہا گیا۔ ریلوے اسٹیشن پر اس دوران 'لبیک الہم لبیک اور درود وسلام کا ورد بھی ہوا۔

واضح رہے کہ بہار جھارکھنڈ اور بنگال کے عازمین حج کی پرواز کولکاتا ہوائی اڈے سے ہوگی۔ بہار کے عازمین حج کی پرواز گذشتہ دس سالوں سے گیا ہوائی اڈے سے ہورہی تھی، تاہم اس مرتبہ ملک کے کئی حج امبارکیشن پوائنٹ کے ساتھ گیا کے امبارکیشن پوائنٹ کو ختم کردیا گیا۔ مرکزی حکومت کے اس فیصلے پر بہار کے لوگوں نے نظرثانی کرنے کی بھی اپیل کرچکے ہیں، کیونکہ کولکاتا سے جانے میں یہاں کے عازمین کو متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:

First Caravan of Hajj Pilgrims: لکھنؤ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ، حکومت کی جانب سے بہتر انتظامات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.