ETV Bharat / state

بہار: گیا میں پہلی بار زعفران کی کاشت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 2:20 PM IST

ضلع میں پہلی بار زعفران کی کاشت کرنے کا ہوگا تجربہ
ضلع میں پہلی بار زعفران کی کاشت کرنے کا ہوگا تجربہ

Saffron Farming in Gaya Bihar گیا میں محدود پیمانے پر زعفران کی کاشت شروع ہوئی ہے۔ گیا ضلع کے لیے زعفران کی کاشت کرنے کا یہ پہلا تجربہ ہوگا اور اگر کاشت بہتر ہوئی تو اگلے برسوں میں اس کی کاشت بڑے پیمانے پر ہونے کی توقع ہے۔

گیا: ریاست بہار میں پہلی بار ضلع گیا کے کسان زعفران کی کاشت کررہے ہیں ، ضلع کے ٹکاری علاقے میں تین سو زعفران کا بیج لگایا گیا ہے حالانکہ یہ آزمائش اور تجربہ کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔زعفران کی کاشت 3 سے 4 ماہ کی ہوتی ہے اور سرد علاقوں میں ہی زعفران کی کاشت ممکن ہے۔ گیا کے ٹکاری میں واقع گلریا چک میں کسان آشیش کمار نے اور ضلع کے کوٹھی علاقے میں محمد گلفام نے زعفران کو بویا ہے ، ایک ماہ کی کاشت ہوچکی ہے۔اب زعفران کے پھول نظرآنے لگے ہیں یعنی کہ پتیاں نکلنی شروع ہوگئی ہیں ۔ چونکہ زعفران کی کاشت کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ اسکی کاشت سرد علاقوں میں جہاں 10 ڈگری تک درجہ حرارت ہو وہاں ممکن ہے۔

موسم سرما میں اسکی کاشت ہوتی ہے۔بہار کا ضلع گیا سب سے سرد ضلعوں میں ایک ہے ۔یہاں دسمبر تا جنوری 10 ڈگری یا اسکے کچھ اوپر ہی درجہ حرارت ہوتی ہے۔ اس وجہ سے کسانوں نے اسے ٹرائل کے طور پر کیا ہے ۔ اگر نتائج بہتر ہوئے تو اگلے برس سے بڑے پیمانے پر کاشت ممکن ہے۔اسے دوسرے کسان بھی اپنا سکتے ہیں کیونکہ زعفران کی قیمت عام کاشت کی فصل کئی گنا مہنگی ہوتی ہے۔کسان آشیش کمار کہتے ہیں جموں اور کشمیر میں اسکی کاشت تو بڑے پیمانے پر ہوتی ہے ۔تاہم بہار میں یہ پہلا تجربہ ہوگا۔اس لیے ابھی یہ کہنا صحیح نہیں ہوگا کہ زعفران کی کاشت ان کے لیے کتنی فائدے مند ثابت ہوگی۔کم جگہ پر بھی اسکی کاشت میں کافی لاگت لگ چکی ہے۔اس کا بیج ہی مہنگا ہوتا ہے۔

انہوں نے کشمیر کے ایک کسان سے رابطہ کر اس کو کررہے ہیں کیونکہ اسکی کاشت اور اسکی دیکھ بھال کا انکو تجربہ نہیں تھا ، محکمہ زراعت ضلع گیا کے سائنسدانوں اور کاشت ایکسپرٹ سے بھی رابطے میں ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ تین سو بیج میں 50 گرام تک اندازہ ہے کہ زعفران کی پیدوار ہوگی اور اگر اتنا ہوا تو اس سے آمدنی لاکھوں روپے کی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیا کے بازاروں میں کشمیر کے گرم کپڑوں کی مانگ بڑھی

جبکہ گلفام بتاتے ہیں کہ یہ مہنگی کاشت ہے اسلیے اسکی دیکھ بھال اور محنت کافی ہے ، زعفران کی کاشت میں ایک یہ بھی فائدہ ہے کہ اسکے بیج کو ہربار نہیں روپنا پڑتاہے ، ایک بار بیج روپنے کے بعد کئی برسوں تک اس کا استعمال ہوسکتا ہے کیونکہ کسان جب اسکی بیج کو زمین سے نکالتے ہیں تو اس میں نئی بیج یعنی جڑ بھی ہوتی ہے ، زعفران کرنا انکے لئے فائدے مند ہوسکتا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.