ETV Bharat / state

Shraddha Murder Caseشردھا قتل معاملہ پر مرکزی وزیر کا متنازعہ بیان

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 7:06 AM IST

جے ڈی یو اقلیتی سیل کے ریاستی رہنما دانش خان نے کہا ہے کہ شردھا قتل معاملہ ایک سنگین جرم ہے، اس طرح کے بیان بازی سے قاتلوں کے حوصلے بڑھیں گے، لیو ان ریلیشن شپ پر بات کی جاسکتی ہے تاہم اس طرح کی واردات کے موقع پر بیان دینا کسی قاتل کو تقویت پہنچانے کے مترادف ہے، بی جے پی کا یہی مکھوٹا ہے جب پورا ملک ایک ساتھ انصاف کے مطالبے کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو بی جے پی کی رائے اور سیاست الگ ہوتی ہے مرکزی وزیر کا بیان قابل مذمت ہے۔Minister Kaushal Kishore Controversial Statement In Shraddha Murder Case

وزیر کا متنازعہ بیان
وزیر کا متنازعہ بیان

ریاست بہار کے ضلع گیا میں مرکزی ریاستی وزیر کوشل کشور نے قومی دار الحکومت دہلی میں پیش آئے شردھا قتل معاملے پر متنازع بیان دیا ہے، مرکزی وزیر کا ماننا ہے کہ جب لڑکے لڑکیاں " لیو ان ریلیشن شپ " میں رہیں گی تو قتل، اغوا، زیادتی تشدد جیسے معاملات پیش آئیں گے،کوشل کشور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور مرکز میں نریندر مودی کی حکومت میں ریاستی وزیر ہیں،کوشل کشور پہلے بھی بغیرشادی کے رشتے میں رہنے کی مخالفت کرچکے ہیں، پارٹی سے ہٹ کر ان کا اپنا موقوف ہوتا ہے،اب ان کے اس بیان پر سیاست گرماگئی ہے۔ Minister Kaushal Kishore Controversial Statement In Shraddha Murder Case

وزیر کا متنازعہ بیان

جے ڈی یو اقلیتی سیل کے ریاستی رہنما دانش خان نے کہاہے کہ شردھا قتل معاملہ ایک سنگین جرم ہے، اس طرح کے بیان بازی سے قاتلوں کے حوصلے بڑھیں گے، لیو ان ریلیشن شپ پر بات کی جاسکتی ہے تاہم اس طرح کی واردات کے موقع پر بیان دینا کسی قاتل کو تقویت پہنچانے کے مترادف ہے، بی جے پی کا یہی مکھوٹا ہے جب پورا ملک ایک ساتھ انصاف کے مطالبے کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو بی جے پی کی رائے اور سیاست الگ ہوتی ہے مرکزی وزیر کا بیان قابل مذمت ہے۔

دراصل مرکزی وزیر کل جمعرات کو ضلع گیا کے دورہ پر پہنچے تھے یہاں ان سے سوال کیا گیا کہ دہلی میں شردھا کا آفتاب نامی بدمعاش نے بے رحمی سے قتل کردیا ہے، شردھا آفتاب کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھی جس پر انہوں نے کہاکہ شردھا کا قتل افسوسناک ہے، تاہم یہ لڑکیاں جو رشتے میں رہ ہی ہیں وہ غلط کررہی ہیں " لیو ان ریلیشن شپ " ہونا ہی نہیں چاہیے اگر کوئی پسند ہے تو " لکھا پڑھی " پوری قانونی کاروائی کے ساتھ رہنا چاہیے یعنی کہ شادی کرکے رہیں، اگر ایسے رشتے میں رہیں گی تو اس طرح کا معاملہ پیش آئے گا ۔

انہوں نے کہاکہ ایسے رشتوں میں جھگڑے ہوتے ہیں، لڑکیاں دباو بناتی ہیں اور کیا کیا کرتی ہیں جس کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے، انہوں نے کہاکہ ناخواندہ لڑکیاں نہیں بلکہ پڑھی لکھی لڑکیاں ایسا کررہی ہیں اور وہی رشتے میں رہ رہی ہیں، شردھا ہو یا کوئی اور اس طرح سے لیو ان ریلیشن شپ نہیں ہونا چاہیے، لڑکیوں کو سوچنا ہوگا وہ اس طرح نہ کریں ، اپنے ماں باپ کی مرضی سے کسی کے ساتھ رہیں، یہ ایک منصوبہ بند سازش ہے یا پھردباو تھا اس پر تو تفتیش ایجنسیاں کررہی ہیں تاہم لیو ان ریلیشن شپ واردات کی جڑ ہے، حکومت کو اس پر غور کرنا چاہیے۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ مرکز میں آپ کی ' بی جے پی ' کی حکومت ہے تو لیو ان ریلیشن شپ پر کوئی ٹھوس موقوف یا قانون نہیں بناتی تو اس پر انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر اب بات ہوگی۔


مزید پڑھیں:Shraddha Murder Case پولیس شردھا کے جسمانی اعضاء کی تلاش میں سرگرم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.