ETV Bharat / state

بارہمولہ میں وکست بھارت سنکلب یاترا کے تحت پروگرام منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 3:39 PM IST

Viksit bharat Yatra in Baramulla جموں و کشمیر کے طول و ارض میں ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ کے تحت پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔اس یاترا کا مقصد مرکزی حکومت اور یونین ٹریٹری انتظامیہ کے پروگراموں کے متعلق لوگوں کو جانکاری فراہم کرنا ہے۔

viksit-bharat-kicks-off-in-baramullah-urban-areas
بارہمولہ میں وکست بھارت سنکلب یاترا کے تحت پروگرام منعقد

بارہمولہ میں وکست بھارت سنکلب یاترا کے تحت پروگرام منعقد

بارہمولہ:حکومت کی طرف سے وضع کی مختلف عوامی بہبود اسکیمز سے لوگوں کو آگاہ کرنے کی غرض سے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔پروگرام کا افتتاح ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے کیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا پروگرام ہے جس میں مختلف محکمہ جات نے اپنے اپنے اسٹال نصب کیے تھے اور حکومت اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اپنے تجربات عوام کے ساتھ شیئر کیے تاکہ وہ بھی حکومتی اسکیمز سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے اس پروگرام کو گاؤں دیہات میں عمل میں لایا گیا تھا، لیکن آج اس پروگرام کو شہروں اور ٹاؤنوں میں شروع کیا گیا۔
پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر موجود رہے ان کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں بونیار علاقہ سمیت ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے شرکت کی۔ لوگوں نے پروگرام کے حوالہ سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار گزشتہ برسوں سے عوام کو کئی اسکیموں سے روشناس کرا رہی ہے اور اس سے عام لوگوں کو کافی فائدہ مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

اس دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ڈی سی بارہمولہ نے کہا کہ یہاں پر مختلف اسٹالز لگائے گئے ہے جو ایسے افراد نے لگائے تھے جو سرکاری اسکیموں سے مستفید ہوئے اور ان میں خواتین کی بھی خاصی تعداد تھی جو کہ خوش آئند اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے نہ صرف لوگوں کو حکومت کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری ملے گی بلکہ انہیں حوصلہ افزائی بھی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں میں گیس سلینڈر اور چولے کے ساتھ ساتھ راشن کارڈ بھی تقسیم کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.