ETV Bharat / state

Khelo India Winter Games کھیلو انڈیا گیمس جی ٹوینٹی سے پہلے ملک کو جوڑنے کا کام کر رہے ہیں، لیفٹیننٹ گورنر

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 7:44 AM IST

Khelo India Winter Games
Khelo India Winter Games

مشہور و معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر ایک ایسی ریاست ہے جہاں کا کھیل بجٹ ریاستوں میں تیسرے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ حالیہ دنوں میں جموں وکشمیر نے وہ کام کر دکھایا ہے جو دیگر ریاستیں نہیں کر پائیں لیکن جموں وکشمیر نے وہ کام کر کے دکھایا ہے۔

گلمرگ: ’’کھیلو انڈیا‘‘ سرمائی کھیلوں کا انعقاد جمعہ کے روز سے شمالی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں شروع ہو گیا ہے۔ پانچ دن تک جاری رہنے والے ’’کھیلو انڈیا‘‘ میں ملک بھر سے آئے ہوئے 1500 سے زائد کھلاڑی 11 مختلف کھیل مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا تھا کہ "جموں و کشمیر کا کھیل بجٹ صرف دو ریاستوں سے کم ہے۔ انتظامیہ خطے میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے ہر اقدام اٹھا رہی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ کھلاڑیوں کو گزیٹڈ پوسٹس پر بھی تعینات کیا جائے۔" اُن کا مزید کہنا تھا کہ "کھیلوں میں ہار جیت نہیں ہوتی بس سیکھنے کو ملتا ہے۔ میں چاہتا ہوں جو کھلاڑی یہاں سے جائیں۔ وہ جموں و کشمیر کے ایمبسڈر بن کر جائیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ اپنا ہی نہیں سب کا نام روشن کریں گے۔ ان برف سے ڈھکی پہاڑیوں پر پورے دل سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں۔ کھیلو انڈیا گیمس جی 20 سے پہلے ہی ملک کو جوڑنے کا کام کر رہے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر اور سنہا نے جموں و کشمیر کے لیے 40 کھیلو انڈیا سینٹرز کا ای - لانچ کیا گیا۔ ان مراکز میں 15000 سے زائد کھلاڑی تربیت حاصل کریں گے۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے سنگھ کا کہنا تھا کہ "یہاں آئے کھلاڑی ہی مستقبل میں اولمپکس میں کھیلیں گے۔ گزشتہ سرمائی اولمپکس کے ہمراہ سر اونچا کرنے والے عارف محمد خان بھی یہاں کے ہیں۔ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے جو دیگر ریاستیں نہیں کر پائیں لیکن جموں و کشمیر نے وہ کر کے دکھایا۔" اُن کا مزید کہنا تھا کہ"جب کھلاڑی کوئی مڈل جیتتا ہے تو پورا ملک ایک ساتھ ہو جاتا ہے۔ پی وی سندھو، نیرج چوپڑا اور میرا بھائی شانو نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ یہ نئے بھارت کی تصویر ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی چاہتے ہیں کہ کھیلوں کے مرکز پورے ملک میں بنیں۔ وہیں گلمرگ میں بھی سرمائی کھیلوں کا مرکز بنے گا۔"

کشمیر میں کھیل کے بڑھتے رجحان کے بارے میں بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "آج پتھراؤ نہیں، فٹبال، وُشو اور دیگر کھیل کھیلے جا رہے ہیں۔ جہاں رات کو روشنی دیکھو گے وہاں ملک کا مستقبل کھیل کی مشق کر رہا ہوگا۔ یہ بدلتے کشمیر کی تصویر ہے۔" اُن کا مزید کہنا تھا کہ"بھارت سرکار نے روایتی کھیلوں کو بھی فروغ دیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اب یہ کھیل بین الاقوامی ہو جائیں۔" وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اپنے تحریری بیان میں کہا کہ "مجھے کھیل انڈیا سرمائی کھیلوں کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔ اس کے لیے سب کو میری مبارکباد۔ کھیلو انڈیا ہمارے دیہات کے کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم دیتا ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.