ETV Bharat / state

Khelo India Games گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے تحت کھلاڑیوں میں جوش و خروش

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 9:35 PM IST

آئس اسسٹاکز کی کھلاڑی مہوش رشید نے بتایا کہ میں جموں و کشمیر کے آئس اسٹاکز کی نمائندگی کر رہی ہوں، ہم نے بھر پور تیاری کر رکھی ہیں جس کا اندازہ آپ اس سے بھی لگا سکتے ہیں کہ ہم نے حال ہی میں ہوئی نیشنل ونٹر گیمز کے مقابلوں سب سے زیادہ 16 سے زائد تمغے حاصل کیے ہیں۔

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز
کھیلو انڈیا ونٹر گیمز

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز

گلمرگ میں آج سے تیسرے کھیلو انڈیا گیمز کا آغاز ہوا ہے ،اس موقع پر مہمان خصوصی کے طورپر مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر موجود تھے، ان کے علاوہ ایل جی منوج سنہا، ایڈوائزر آر آر بٹناگر، سکریٹری ٹورازم سرمد حفیظ، ڈی سی بارہمولہ سہرس اصغر اور دیگر کئی اعلی حکام موجود رہے۔اس موقع پر کھلاڑی عادل منظور نے کہا کہ ہم تیسرے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں شرکت کے لئے آئے ہیں، ہمیں پوری امید ہے کہ ہم مقابلہ کامیابی کے ساتھ ختم کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری تیاریاں بہت ہی عمدہ ہے، چونکہ حال ہی میں ہماری ٹیم نے نیشنل ونٹر گیمز میں 16 سے زائد تمغے جیتنے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم نے ان مقابلوں سے پہلے ہی ایک ٹرینگ کیمپ میں بھی خوب محنت کی ہے، جس میں بیرونی ریاستوں کے کھلاڑی بھی شامل تھے، عرفان بٹھہ ہمیں کوچنگ دے رہے تھے۔ ہم جس ٹریک پر کھیلے گے وہ قدرتی طور پر منجمد ہوتا ہے اور وہ بلکل تیار ہے جیسے کہ جے اینڈ کے ٹیم تیار ہے۔

آئس اسسٹاکز کی کھلاڑی مہوش رشید نے بتایا کہ ہم پر تھوڑا دباؤ ہے، کیونکہ ہم نے حال ہی میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، اب کھیلو انڈیا میں اس کو برقرار رکھنا لازمی بن گیا ہے۔ لیکن جو دوسرے ٹیموں کے کھلاڑی ہیں ان پر ہم سے زیادہ دباؤ ہوگا کیونکہ ہم ابھی اچھی فارم میں اور عمدہ پرفارم بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پانچ ایونٹس ہوتے ہیں جو ہم برف کی منجمد سطح پر کھیلتے ہیں اور گلمرگ میں کھیلنا ایک الگ ہی لطف دیتا ہے۔

ایک اور کھلاڑی کا کہنا ہے کہ ہم یہاں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں شرکت کرنے آئے ہیں اور ہم جیت کے لئے پر عزم ہیں۔ چونکہ ہم نے تیاریاں بھی اسی طرح کی ہیں، حال ہی میں کھیلے گئے نیشنل ونٹر گیمز میں شاندار مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مقابلہ آرائی کے لئے تیار ہیں،حکومت کی جانب سے بھی ہمارے لئے خاصی سہولت بہم رکھی ہے۔

عمر نبی نے ای ٹی وی کو بتایا کہ میں یہاں تیسرا کھیلو انڈیا گیمز کے اسکی مونٹئنرگ میں حصہ لینے جا رہا ہوں۔ یہ ایک اچھا ایونٹ ہے جس میں ورٹیکل میں کھیلونگا۔ اس میں اسپرنگ ورٹیکل وغیرہ ہوتے ہیں۔ اسکی مونٹئنرگ کا ایونٹ پوری دنیا میں ہوتا ہے لیکن یہاں پہلی بار ہونے جا رہا ہے۔ اس کے لئے ہم نے کافی محنت کی ہے۔ آج یہ صرف خواتین ٹیمیں کھیلیں گی اور ہم کل کونگ ڈوریں میں کل کھیلے گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کھیل میں آپ کو پہلے اپنے ہدف تک برف میں ٹریک کر کے چڑھنا پڑتا ہے اور پھر وہاں سے سکی کر کے واپس نیچے آنا ہوتا ہے۔

جموں کشمیر اسکی مونٹئنرگ ایسوسی ایشن کے صدر فردوس خان نے بتایا کہ ہمارے یہاں کھیلو انڈیا میں چار ایونٹ منعقد ہونے جا رہے ہیں جس میں ورٹیکل، ٹیم، گرلز سپرنگ وغیرہ شامل ہیں۔ یہاں انتیس ریاستوں سے کھیلاڑی کھیلو انڈیا میں شرکت کرنے آرہے ہیں اور اس میں حصہ لینے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Khelo India Games گلمرگ میں تیسرے کھیلو انڈیا گیمز کا آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.