ETV Bharat / state

ضلع بارہمولہ کے کانل باغ علاقہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 5:08 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کانل باغ علاقہ میں آٓتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں ایک فرنیچر فیکٹری اور ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ Furniture factory damaged in fire incident in baramulla

Furniture factory damaged in fire incident in baramulla
Furniture factory damaged in fire incident in baramulla

ضلع بارہمولہ کے کانل باغ علاقہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا

بارہمولہ: ضلع بارہمولہ کے کانل باغ علاقہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آتشزدگی کے دوران کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم آگ کے سبب لاکھوں روپیے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رات کے وقت ایم مقامی فرنیچر فیکٹری میں سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے۔ مقامی باشندوں کے مطابق آگ کی لپٹیں فوراً ہی ایک اور قریبی گھر تک پھیل گئیں۔ مقامی باشندوں نے فوری طور پر پولیس اور محکمۂ فائر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کیا۔ فائر ٹینڈرز نے فوری طور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ تاہم آگ نے کافی نقصان پہنچایا ہے اور آگ کے سبب لاکھوں روپیے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ درج کرکے آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کی غرض سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ادھر، مقامی باشندوں نے آگ کے سبب ہوئے نقصان کا جائزہ لینے اور متاثرین کی فوری امداد اور بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہندواڑہ سبزی منڈی میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

واضح رہے کہ رواں برس وادیٔ کشمیر کے طول و عرض میں درجنوں رہائشی مکانات، کمرشیل عمارتوں سمیت گئو خانے بھی خاکستر ہوگئے۔ آتشزدگی کی ان واردات میں کروڑوں روپیے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ جب کہ متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آتشزدگی کے مختلف واقعات میں کئی مویشی بشمول گائے، بھینس، بھیڑ، بکریاں اور مرغے بھی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ یہ بھی یاد رہے کہ حالیہ دنوں سرینگر کے ڈاؤن ٹاؤن علاقہ میں آتشزدگی کے دوران ایک معمر خاتون ہلاک ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.