ETV Bharat / state

سوپور میں بی جے پی کارکنان نے جشن منایا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 7:40 PM IST

bjp-sopore-unit-celebrates-victory-of-elections-in-three-states
سوپور میں بی جے پی کارکنان نے جشن منایا

ملک کی تین ریاستوں، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بی جے پی یونٹ جموں و کشمیر نے جشن منایا۔ اس دوران کارکنان نے ایک دوسرے میں میٹھائیاں تقسیم کیں۔Bjp Celebration In Sopre

سوپور میں بی جے پی کارکنان نے جشن منایا

سوپور: تین ریاستوں میں بی جے پی کی شاندار جیت پر جموں وکشمیر میں بھی بھاجپا کارکنوں نے جشن منایا۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں بی جے پی کے سوپور یونٹ کے کانسٹیونسی انچارج ریاض احمد نے دعویٰ کیا کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بھی بی جے پی مرکز میں سرکار بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔


ریاض احمد نے کہا کہ راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں شاندار جیت کے بعد ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی بی جے پی کارکنوں نے جشن منایا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے تین ریاستوں میں جیت حاصل کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے اور جس طرح سے ان تین ریاستوں میں بی جے پی نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔


انہوں نے کہا کہ بی جے پی پارلیمانی الیکشن میں بھی کامیاب ہو کر مرکز میں پھر سے سرکار بنانے میں کامیاب ہوئے جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی نے ہمیشہ عوام کی بات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی سرکار نے ہمیشہ لوگوں کی فلاح و بہبود کی خاطر کام کیا۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی کی تین ریاستوں میں جیت پر اننت ناگ میں بی جے پی کا جشن

ریاض احمد نے کہا کہ اب وقت بدل چکا ہے اور سوپور کے ساتھ ساتھ بارہمولہ میں بھی لوگ بی جے پی پارٹی کے ساتھ جوڑ رہے ہے اور اس کی وجہ سے کہ یہ واحد ایسی پارٹی ہے جو لوگوں کے کام کرتی ہے۔دریں اثنا سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی بی جے پی کارکنوں نے جشن منایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.