ETV Bharat / state

گریز وادی میں سال کے آخر میں انٹرنیٹ سہولیات پہنچائی جائیں گی

author img

By

Published : Jul 19, 2020, 6:58 PM IST

انٹرنیٹ سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں نے کہا ہے کہ وادی گریز اور طلیل میں رواں سال کے آخر تک 17 جگہوں پر انٹرنیٹ سہولیات پہنچائی جائیں گی۔

mobile internet
mobile internet

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے انٹرنیٹ سروس پرووائڈرس کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس دوران وادی گریز میں انٹرنیٹ سہولیات بہتر بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے عام لوگوں خصوصاً طلبا اور تاجروں کے مفاد کے لئے وادی میں فکس لائن انٹرنیٹ رابطے میں توسیع پر زور دیا۔

انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ وہ حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق وادی میں موبائل انٹرنیٹ رابطے اور فکسڈ لائن انٹرنیٹ رابطے میں توسیع کر کے ترجیحی طور پر وادی میں انٹرنیٹ کے مسئلے کو حل کریں گے۔

سروس پروائڈرس نے یقین دہانی کی کہ گریز اور طلیل میں 17 مقامات کا سروے کیا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا 'آن لائن کلاسز اور گھر سے کام کرنے والے بہت سے ملازمین کے پیش نظر وقتا فوقتا حکومتی ہدایات کے مطابق انٹرنیٹ کی سہولیات کو اولین ترجیح پر بہتر بنایا جارہا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.