ETV Bharat / state

75th Independence Day 2022 وزیراعلیٰ اے پی جگن موہن ریڈی نے کہا آزادی کے بعد سے ملک کی نمایاں ترقی ہوئی

author img

By

Published : Aug 15, 2022, 2:05 PM IST

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد سے ملک کی نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ ان 75 سالوں میں ملک نے کئی فتوحات حاصل کی ہیں۔ جب کہ قومی پرچم آزادی، عوامی خودمختاری اور عزت نفس کی علامت ہے۔ Chief Minister AP Jaganmohan Reddy

Chief Minister AP Jaganmohan Reddy
Chief Minister AP Jaganmohan Reddy

امراؤتی، حیدرآباد: اے پی کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا ہے کہ قومی پرچم آزادی، عوامی خودمختاری اور عزت نفس کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہتھیار کے طور پر عدم تشدد اور پرامن جدوجہد کے ذریعہ سچائی ہمیشہ ہندوستان اور عالمی انسانیت کے لئے ایک تاریخ بن کر رہے گی۔ 75th Independence Day 2022۔ اس لیے ہماری آزادی کی جدوجہد عظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 75 سالوں میں ملک نے کئی فتوحات حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے خلاف اعلان جنگ اور ملک کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بزرگوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ Chief Minister AP Jaganmohan Reddy said that the country has seen significant progress since independence

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے اندراگاندھی میونسپل اسٹیڈیم وجئے واڑہ میں قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1947 میں اگر 100 افراد میں 12 فیصد خواندگی تھی تو اب شرح خواندگی 77 فیصد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اسمارٹ فونس کے استعمال میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان عالمی فارماسیوٹیکل سیکٹر میں سرفہرست تین ممالک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں استعمال ہونے والی چار میں سے ایک گولی ہندوستان میں تیار کی جاتی ہے۔ Jagan Reddy on Independence Day

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ خلا کے میدان میں اسرو کی عظیم کامیابیوں کے ساتھ ساتھ جوہری ہتھیاروں کے میزائل اور تیجس لڑاکا طیاروں کو دشمن کا سامنا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے چاہے وہ کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت کئی دوسرے ممالک انہیں خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ کئی ہندوستانی امریکی کمپنیوں کے سی ای او ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی نژاد شخص برطانیہ میں وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہے،

امریکہ کے نائب صدر کے عہدے پر ہندوستانی نژاد خاتون کی موجودگی ایک ایسی چیز ہے جس پر ہندوستانی فخر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا سے مقابلہ کر کے ترقی کر رہے ہیں، ملک نے غذائی اجناس کی کمی پر قابو پالیا ہے۔ جگن نے کہا کہ ہم 150 ممالک کو اناج برآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کئی اصلاحات نافذ کی گئی ہیں۔ کسانوں کی ہر طرح سے مدد کرنے کے لیے رعیتو بھروسہ کیندر قائم کیے گئے ہیں۔ گاؤں میں وائی ایس آرولیج کلینک دستیاب کرائے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل لائبریریاں قائم کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر منڈل کے لئے دو پی ایچ سیل بنائے گئے ہیں۔ جگن موہن ریڈی نے کہا کہ تعلیم اور طب کے میدان میں انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ اضلاع کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ انتظامی ترقی کا آغاز کیا گیا ہے۔ عوام کی امنگوں کے مطابق 13 اضلاع کو 26 اضلاع میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سول سروسس میں کئی تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ کسانوں کو صفر سود پر قرض فراہم کئے جارہے ہیں۔ دن میں 9 گھنٹے معیاری بجلی کسانوں کو زرعی مقاصد کیلئے فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود پر 83 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سالوں میں زراعت پر 27 ہزار کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اناج کی پیداوار میں سالانہ 16 لاکھ ٹن اضافہ کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم سے ان کی زندگی بدلنے اور ان کے گھروں کو روشن کرنے کے عزم کے ساتھ سرکاری اسکولوں میں انگلش میڈیم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جگن انا اماں اوڈی اسکیم کو نافذ کیا جارہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.