ETV Bharat / state

Bijbehara Accident سڑک حادثہ میں دوشیزہ ہلاک، تین افراد زخمی

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 8:00 PM IST

سڑک حادثہ میں دوشیزہ ہلاک، تین افراد زخمی
سڑک حادثہ میں دوشیزہ ہلاک، تین افراد زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ٹریفک کے ایک المناک حادثہ میں اٹھارہ سالہ لڑکی کی موت واقع ہو گئی۔

سڑک حادثہ میں دوشیزہ ہلاک، تین افراد زخمی

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں بدھ کی دوپہر ایک دلدوز سڑک حادثے میں 18 سالہ لڑکی کی موت واقع ہو گئی۔ حادثہ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ سرینگر جموں شاہراہ کے نزدیک بجبہاڑۃ قصبہ میں اُس وقت پیش آیا جب ایک نجی کار چنار کے درخت ایک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دوشیزہ کی موقع پہ ہی موت واقع ہو گئی اور گاڑی میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ میں فوت ہونے والی لڑکی کی شناخت 18 سالہ آیت ریشی دختر بشیر احمد ریشی کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں برہان احمد وانی ساکنہ فریسل، ابرار احمد وانی اور سمن ہلال دختر ہلال احمد شاہ ساکنہ کھنہ بل شامل ہیں۔ حادثہ کے فوراً بعد زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیس رجسٹر کرکےتفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد دوشیزہ کی میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Road Accident in ramban سڑک حادثات میں ٹرک ڈرائیور ہلاک

واضح رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جن میں کئی شہریوں کی جانیں تلف ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد افراد عمر بھر کے لئے معذور ہو جاتے ہیں۔ محکمہ ٹریفک کے مطابق زیادہ تر حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سبب رونما ہوتے ہیں، جبکہ بعض ماہرین کا ماننا ہے کہ سڑکوں کی خستہ حالی کے سبب بھی حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ ادھر، ٹریفک محکمہ کا ماننا ہے کہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے اور ٹریفک قوانین حادثات کو کم کرنے کے لیے ہی وضع کیے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.