ETV Bharat / state

Snow Clearance in Anantnag: اننت ناگ میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 12:40 PM IST

محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق وادیٔ کشمیر کے میدانی علاقوں سمیت بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی وہیں انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں پر سے برف ہٹائے جانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ Anantnag Snow Clearance
اننت ناگ میں رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری
اننت ناگ میں رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری

اننت ناگ میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری

اننت ناگ: وادیٔ کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی پہاڑی اور میدانی علاقوں میں برفباری ہوئی، ہفتہ اور جمعہ کی درمیانی شب برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جس دوران پہاڑی علاقوں میں بھاری جب کہ میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی، محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج سہ پہر تک وقفہ وقفہ سے برفباری ہوگی جب کہ جموں خطہ کے کئی علاقوں میں بارشوں کی توقع ہے۔ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے پہلے ہی انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں مکینکل انجینئرنگ محکمہ، آر اینڈ بی، میونسپل کونسل کے اشتراک سے کئی ٹیمیں کام پر لگا دی گئیں ہیں، تاکہ برفباری کے دوران لوگوں کو کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ برفباری کے بعد انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بیشتر شہر و دیہات میں رابطہ سڑکوں پر سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، وہیں پہاڑی علاقوں میں دوران شب ہی رابطہ سڑکوں پر سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں ایک درجن سے زائد کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں اور عوام کے لیے ہیلپ لائن نمبرات اجراء کیے گئے ہیں۔ ادھر، برفباری کے بعد سرینگر جموں قومی شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ وہیں برفباری کے سبب ہوائی سروسز بھی متاثر ہو گئی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے فون پر بات کرتے ہوئے ایم ای ڈی محکمہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر نے کہا کہ کوکرناگ، ویری ناگ ،ڈورو اور ان کے مضافاتی علاقوں میں بھاری برفباری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں ایک فٹ سے زائد برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک نے مزید کہا کہ عملہ اور مشینریز کی جانب سے لگاتار برف ہٹانے کا کام جاری ہے، البتہ مسلسل برفباری کی وجہ سے انہیں رکاوٹیں حائل ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں کئی مقامات پر برف ہٹانے کا کام دہرانا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.