Heavy Snowfall inKashmir وادی کے بالائی و میدانی علاقوں میں برفباری جاری

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 4:19 PM IST

heavy-snowfall-in-upper-regions-in-kashmir-road-and-air-traffic-suspended

وادی کے دیگر مقامات کے ساتھ ساتھ اننت ناگ کے پہاڑی و میدانی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ برف باری کے سبب کشمیر کے لیے ہوائی اور زمینی سفر منقطع ہوگیا۔Heavy Snowfall in Kashmir

وادی کے بالائی و میدانی علاقوں میں برفباری جاری

اننت ناگ: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد 11 اور 12 جنوری کو پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشیں ہو رہی تھیں ،تاہم جمعہ کی صبح موسم میں اچانک تبدیلی آگئی اور میدانی علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ وادی کے پہاڑی علاقوں میں اس وقت بھاری برفباری ہو رہی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بھی درمیانہ درجہ کی برفباری ہو رہی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قبل ازوقت تمام تر تیاریاں کی گئیں تھیں۔ وہیں بھاری برف باری اور رامبن میں شدید بارشوں کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا گیا یے ،جبکہ مغل شاہراہ پر برفباری کی وجہ سے گزشتہ روز سے ہی ٹریفک کے لئے بند ہے۔ وادی کے دیگر مقامات کے ساتھ ساتھ اننت ناگ کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔

برفباری کے دوران تمام تر سرگرمیوں کو ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم از خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انتظامات کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایم ای ڈی محکمہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر محمد یاسین ملک نے کہا کہ برفباری کے پیش نظر انتظامیہ پہلے سے ہی متحرک تھی۔ برفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے مشینریز کو عملہ سمیت کام پر لگا دیا گیا یے تاکہ شہری علاقوں سمیت دیہی علاقوں کے لوگوں کو کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ملک نے کہا کہ ضلع میں کئی کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں، شہری علاقوں سمیت پہاڑی علاقوں میں بھی کئی محکمہ جات کے اشتراک سے مشینریز سمیت ٹیمیں متحرک کی گئیں ہیں، جو اس وقت سرگرم ہیں ،تاکہ عوام کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: Snow Clearance Preparedness کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار، ایم ای ڈی اننت ناگ

ملک نے کہا کہ برف کو صاف کرنے کے لیے درجنوں مشینیں کام پر لگا دی گئیں ہیں جن میں کئی جدید اسنو کٹرز بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے محکمہ پوری طرح چوکس ہے۔پہاڑی علاقوں سمیت میدانی علاقوں کی شاہرائیں گاؤں دیہات کے خارجی اور داخلی راستوں سے برف کو صاف کرنے کے لیے محکمہ متحرک ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ،کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران وہ کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.