ETV Bharat / state

امرناتھ یاترا -2021: رجسٹریشن یکم اپریل سے شروع ہوگا

author img

By

Published : Mar 28, 2021, 7:41 AM IST

امرناتھ یاترا-2021: رجسٹریشن یکم اپریل 2021 سے شروع ہوگی
امرناتھ یاترا-2021: رجسٹریشن یکم اپریل 2021 سے شروع ہوگی

سی ای او نے بتایا کہ '13 سال سے کم یا 75 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور چھ ہفتوں سے زیادہ حاملہ خواتین اس سال کی یاترا کے لئے رجسٹریشن نہیں کرا سکیں گی۔'

شری امرناتھ جی یاترا کے لئے یاتریوں کا رجسٹریشن یکم اپریل 2021 کو شروع ہوگا۔ بال تل اور چندن واری دونوں راستوں سے پنجاب نیشنل بینک (316)، جموں و کشمیر بینک (90) اور یس بینک (40) کی 446 نامزد بینک شاخوں کے ذریعے ملک بھر سے رجسٹریشن کیا جائے گا۔ اس سال 56 روزہ یاترا دونوں راستوں پر بیک وقت 28 جون 2021 سے شروع ہوگی اور 22 اگست 2021 کو رکشا بندھن پر اختتام پذیر ہوگی۔

شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نتیشور کمار نے بتایا کہ مکمل طریقہ کار، درخواست فارم اور اہم جانکاری شرائن بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

سی ای او نے کہا کہ یاترا 2021 کے لئے صرف وہی صحت کے سرٹیفکٹز جو 15 مارچ 2021 کے بعد جاری کیے گئے ہیں تسلیم کیے جائیں گے۔

مزید تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ www.shriamarnathjishrine.com پر ڈال دی گئی ہیں۔

سی ای او نے مزید بتایا کہ '13 سال سے کم یا 75 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور چھ ہفتوں سے زیادہ حاملہ خواتین اس سال کی یاترا کے لئے اندراج نہیں ہوں گی۔'

نتیشور کمار نے تمام خواہش مند یاتریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مفاد میں پہلے سے اندراج کے لئے ضروری رسمی روایات کو بروقت مکمل کریں اور بروقت یاترا پرمٹ حاصل کریں تاکہ جب وہ اپنی یاترا پر سفر کریں تو انہیں کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.