ETV Bharat / state

State Land Retrieved In Kokernag: تجاوزات کے خلاف کارروائی، بازیاب کی گئی اراضی اسکول کے سپرد

author img

By

Published : May 11, 2022, 4:06 PM IST

State Land Retrieved In Kokernag: تجاوزات کے خلاف کارروائی، بازیاب کی گئی اراضی اسکول کے سپرد
State Land Retrieved In Kokernag: تجاوزات کے خلاف کارروائی، بازیاب کی گئی اراضی اسکول کے سپرد

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں تحصیل انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30کنال سرکاری اراضی کو بازیاب State Land Retrieved In Kokernagکر لیا۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حلقہ انتخاب کوکرناگ کے گڈول علاقے میں قریب 30 کنال سرکاری اراضی تحصیلدار کوکرناگ کی سربراہی میں محکمہ مال کے اہلکاروں کی ٹیم نے بازیاب کرکے اراضی کو مقامی ہائر اسکنڈری اسکول کے سپرد کر دیا۔ Kokernag Administration Retrieves 30 Kanal State Land محکمہ مال کے اہلکاروں نے قبضہ میں لی گئی سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر کے دوبارہ تجاوزات کو روکنے کے لیے سائن بورڈ نصب کر دیے۔

تجاوزات کے خلاف کارروائی، بازیاب کی گئی اراضی اسکول کے سپرد

تحصیلدار کوکرناگ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں قائم ہائر سیکنڈری اسکول میں معقول جگہ کی عدم موجودگی سے طلبہ کے ساتھ ساتھ عملہ کو بھی کئی مشکلات کا سامنا درپیش تھا۔ 30 Kanal State Land Retrieved In Kokernagجسے دور کرنے کی غرض سے انتظامیہ حرکت میں آگئی اور اراضی کو بازیاب کر کے ہائر سکینڈری اسکول کے سپرد کر دیا۔

دریں اثناء، تحصیل انتظامیہ کوکرناگ نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے تجاوزات پر تعمیر کرنے میں ملوث افراد کو خبردار State Land Retrieved In Kokernagکرتے ہوئے آئندہ غیر قانونی حرکات سے باز رہنے کو کہا ہے۔

مزید پڑھیں: کوکرناگ میں تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.