ETV Bharat / state

وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایس آئی اے کے چھاپے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 9:48 AM IST

Updated : Nov 8, 2023, 10:42 AM IST

J&K: State Investigation Agency (SIA) is conducting raids
J&K: State Investigation Agency (SIA) is conducting raids

ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں کئی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ یہ چھاپے ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔ SIA raid, Terror Funding case

State Investigation Agency is conducting raids

اننت ناگ: ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کی جانب سے بدھ کی علی الصبح جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سمیت سرینگر میں چھاپے مارے۔ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کی ٹیموں نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ،اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ پنزگام میں بدھ کی صبح سویرے چھاپے مارے گئے۔ وہیں، سرینگر میں بھی اس طرح کی کارروائی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ یہ کارروائی جموں کشمیر پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی مشترکہ طور پر انجام دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ مار کارروائی ٹیرر فنڈنگ (رقومات) فراہم کرنے کے سلسلہ میں انجام دی گئی ہے۔ چھاپہ کے دوران کئی مشتبہ افراد کے رہائشی مکانات کی تلاشی لی گئی ،جس دوران کئی الیکٹرانک آلات و دیگر دستاویزات کو ضبط کیا گیا ہے۔ سرکاری طور پر اس کارروائی سے متعلق وضاحت نہیں کی گئی ہے، اور متعلقہ مقامات پر ایس آئی اے ٹیم کی چھاپہ مار کاروائی جاری ہے۔

  • #WATCH | J&K: State Investigation Agency (SIA) is conducting raids at several places in the Anantnag & Pulwama districts of South Kashmir. The raids are being conducted in connection with a terror funding case.

    (Visuals from Panzgam village of Kokernag area in Anantnag district) pic.twitter.com/ZWbxDUwryy

    — ANI (@ANI) November 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی اے نے سرینگر کے دو افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی
گزشتہ کئی مہینوں سے ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس ائی اے) اور دیگر ایجنسیاں جموں کشمیر کے مختلف مقامات پر ٹیرر فنڈنگ معاملے میضں چھاپہ ماری کررہی ہیں۔ اس کارروائی کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے تو وہیں کئی کی جائیدادوں کو سیز بھی کیا گیا ہے۔ ایس آئی اے کی جانب سے ایسے عسکریت پسندوں اور ان کے معاونین کے خلاف بھی کاروائی کی جارہی ہے جو پاکستان سے کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ ایس آئی اے نے سرینگر کے رہنے والے دو افراد اور پاکستان میں مقیم ایک شخص کے خلاف سرینگر کی ایک عدالت میں ٹرر فنڈنگ معاملے میں چارج شیٹ دائر کی ہے۔

Last Updated :Nov 8, 2023, 10:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.