ETV Bharat / state

World Tuberculosis Day اننت ناگ میں عالمی تپِ دق کے موقع پر پروگرام منعقد

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 9:01 PM IST

health-dept-anantnag-organized-programe-on-world-tuberculosis-day
اننت ناگ میں عالمی تپِ دق کے موقع پر پروگرام منعقد

ہر سال 24 مارچ کو عالمی یوم ٹپ دق کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس روز ماہرین ٹی بی بیماری کی روک تھام اور خاتمے کے متعلق جانکاری دیتے ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اب سال 2025 تک ٹی بی کو ختم کرنے کے ہدف پر کام کر رہا ہے۔ ٹی بی کو ختم کرنے کا عالمی ہدف 2030 ہے۔

اننت ناگ میں عالمی تپِ دق کے موقع پر پروگرام منعقد

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ٹپ دق کے عالمی دن کے موقعے پر محکمہ ہیلتھ نے ڈاک بنگلو اننت ناگ میں ایک تقریب منعقد کی۔ اس تقریب میں اسکولی طلبہ کے ساتھ ساتھ محکمہ ہیلتھ کے ملازمین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اسکولی بچوں نے اہک ریلی نکالی۔ ریلی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ گلزار احمد اور سی ایم او اننت ناگ ڈاکٹر محمد یوسف زاگو نے ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔اس سال اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع ٹی بی سب الیمینیشن زمرے میں آ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں وارانسی میں عالمی یوم ٹی بی کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے ڈی سی اننت ناگ اور پلوامہ کو اسناد سے نوازا۔

اننت ناگ میں سی ایم او ڈاکٹر ایم وائی زاگو کی صدارت میں ٹی بی بیداری کی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا اور ریلی کے دوران جموں کشمیر سے ٹی بی کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم دہرایا گیا۔ ضلع اننت ناگ میں لگ بھگ 80 فی صدی ٹی بی کو ختم کیا گیا اور آئندہ وقت میں اس ہدف کو 100 فی صدی تک لے جانے کے لیے ڈسٹرکٹ ٹی بی سینٹر اقدامات اٹھا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: World Tuberculosis Day پلوامہ میں عالمی تپِ دق کے موقع پر پروگرام منعقد

واضح رہے کہ نیشنل سرٹیفیکیشن آف پروگریس ٹو وارڈس ٹی بی فری (National certification of progress towards tb free) کے اعداد و شمار کے مطابق کشمیر کے تین اضلاع کپواڑہ ،پلوامہ اور اننت ناگ اضلاع میں تپ دق کے کیسز میں 60 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے زیر نگرانی تیار کردہ اس سروے رپورٹ کے مطابق تینوں اضلاع میں ٹی بی کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے، جس کے لیے ٹی بی مراکز میں طبی اور نیم طبی عملہ شاباشی کا مستحق ہے۔ٹی بی یعنی تپ دق کے معاملات میں نمایاں کمی آنے کے پیش نظر وادی کشمیر کے تین اضلاع کپواڑہ، پلوامہ اور اننت ناگ کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: TB Will Lose and India Will Win بھارت ٹی بی کے خلاف ہر ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے: پی ایم مودی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.