ETV Bharat / sukhibhava

TB Will Lose and India Will Win بھارت ٹی بی کے خلاف ہر ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے: پی ایم مودی

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 5:51 PM IST

ٹی بی کے عالمی دن کے موقع وزیر اعظم نرندر مودی نے وارانسی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ٹی بی کے خلاف ہر ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

بھارت ٹی بی کے خلاف ہر ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے: پی ایم مودی
بھارت ٹی بی کے خلاف ہر ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے: پی ایم مودی

وارانسی: وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کے روز اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی پہنچے۔ اس دوران انہوں نے ون ورڈ ٹی بی سمٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی ہارے گا، انڈیا جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ٹی بی کے خلاف ہر ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو ایک بٹن دبا کر نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ ہائی کنٹینمنٹ لیبارٹری، وارانسی برانچ کا سنگ بنیاد رکھا۔ پھر اپنا تقریر شروع کیا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ 'ایک ملک کے طور پر بھارت کا نظریہ واسودھیو کٹمبکم کی ہے' یعنی'پوری دنیا ایک خاندان ہے'۔ بھارت کا یہ قدیم خیال آج کے جدید دنیا کو ایک نیا وژن دے رہا ہے۔ اس لیے بھارت نے G20 کی تھیم- ایک دنیا، ایک پریوار، ایک مستقبل رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ٹی بی کے خلاف ہر ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔ مودی نے کہا کہ 2014 کے بعد سے بھارت نے جس نئی سوچ اور نقطہ نظر کے ساتھ ٹی بی کے خلاف کام کرنا شروع کیا ہے یہ واقعی بے مثال ہے۔ پوری دنیا کو بھارت کی ان کوششوں کے بارے میں جاننا چاہئے، کیونکہ یہ ٹی بی کے خلاف عالمی جنگ میں ایک نیا ماڈل ہے۔ پچھلے 9 سالوں میں بھارت نے ٹی بی کے خلاف کئی اقدامات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ٹی بی کے خلاف لڑائی میں بھارت نے جو بڑا کام کیا ہے ان میں سے ایک ہے عوامی شرکت ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ٹی بی ہارے گا، بھارت جیتے گا۔ پی ایم نے کہا کہ سال 2001 میں جب گجرات کے لوگوں نے مجھے خدمت کرنے کا موقع دیا تو مجھے لگا کہ گاندھی جی کا ایک خواب ادھورا رہ گیا ہے۔ ہم نے اس پر کام کیا اور لیپریسی ہسپتال میں تالا لگا دیا۔ اسی طرح ہم نے ملک کو ٹی بی سے پاک کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں عوام کی شرکت بہت ضروری ہے۔ ٹی بی کے مریضوں میں شعور کی کمی ہے۔ ہمیں انہیں آگاہ کرنا ہوگا۔ کاشی میں صحت کے خدمات میں گزشتہ کچھ سالوں میں کافی ترقی ہوئی ہے۔ اب لوگوں کو علاج کے لیے دہلی اور ممبئی نہیں جانا پڑ رہا ہے۔ وہیں دیہی علاقوں میں صحت کی خدمات کو بھی مضبوط کیا گیا ہے۔ جن اوشدھی کیندر سے لوگوں کو سستی دوائیں بھی مل رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.