ETV Bharat / state

World Tuberculosis Day پلوامہ میں عالمی تپِ دق کے موقع پر پروگرام منعقد

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 3:22 PM IST

عالمی یوم تپِ دق کے موقع پر پلوامہ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ٹی بی جیسی بیماری کی روک تھام اور خاتمے سے متعلق باتیں کی۔

world-tuberculosis-day-2023-programme-held-in-pulwama
پلوامہ میں عالمی تپِ دق کے موقع پر پروگرام منعقد

پلوامہ میں عالمی تپِ دق کے موقع پر پروگرام منعقد

پلوامہ: وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج ٹی بی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں محمکہ صحت کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسکولی بچوں نے شرکت کی اور ٹی بی پر قابو پانے کے حوالے سے اپنے خیالات بیان کیے۔ اس موقع پر محمکہ صحت کے افسران نے خطاب کیا جنہوں نے ٹی بی جیسی بیماری کی روک تھام روک تھام کے حوالے سے بات کی اور شرکاء کو اس بیماری سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر خورشید ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر تبرکلوسس پلوامہ شوپیاں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ اور شوپیان کو ٹی بی سے پاک اضلاع قرار دیا گیا ہے جس کے لئے محکمہ سال 2014 سے کام کررہا ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ نے اس بیماری کو قابو کرکے اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک فیصد سے بھی کم کردی ہے انہوں نے کہا کہ محمکہ کے اعلیٰ افسران کی مدد سے یہ ممکن ہوا ہے کہ دونوں اضلاع کو ٹی بی بیماری سے پاک کردیا گیا۔

انہوں نے کہا اس بیماری میں اگر کوئی مریض مبتلا ہو اس کو چاہئے کہ ہسپتال عملہ کے ساتھ رابطہ کریں، جہاں سے اسے ادویات مفت میں دی جاتی ہے جبکہ اس کے صحت کی دیکھ بھال کے لئے سرکار ان کی ہر ممکن مدد کی جائی گی۔ واضح رہے کہ تپ دق کا عالمی دن ہر سال 24 مارچ کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد تپ دق کی عالمی وبا اور اس کے خاتمے کے لیے عوام میں بیداری پیدا کرنا اور اس بیماری کو ختم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: Three Districts Bags Gold Medal: ٹی بی کیسز میں نمایاں کمی کے پیش نظر تین اضلاع گولڈ میڈل سے سرفراز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.