ETV Bharat / state

اننت ناگ کے رہائشی علاقے میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

author img

By

Published : Oct 8, 2021, 8:06 PM IST

Updated : Oct 8, 2021, 9:02 PM IST

اننت ناگ کے رہائشی علاقے میں آتشزدگی
اننت ناگ کے رہائشی علاقے میں آتشزدگی

کوکرناگ کے واٹرہیل بمڈورہ کے رہائشی محمد حسین ، عبدل قدوس اور عبدل رشید کے گھروں میں اس وقت افرا تفری مچ گئی، جب ان کے رہائشی مکانوں میں اچانک سے آگ نمودار ہوگئی۔ اس حادثے میں لاکھوں روپئے جل کر خاک ہوگیا۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں واقع واٹرہیل بمڈورہ میں آتشزدگی کی وجہ سے تقریباً دو سے زائد مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوکرناگ کے واٹرہیل بمڈورہ کے رہائشی محمد حسین، عبدالقدوس اور عبدالرشید کے گھروں میں اس وقت افراتفری مچ گئی، جب ان کے رہائشی مکانوں میں اچانک سے آگ نمودار ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے لاکھوں روپئے کی املاک کو نقصان پہنچا دیا۔

ویڈیو
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پہنچی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی زبردست کوشش کی، تاہم تیز شعلوں نے لوگوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔مزید پڑھیں:

آتشزدگی کے سبب کئی لاکھ روپیے کی املاک کا نقصان ہوا ہے۔ وہیں متاثرین نے حکومت سے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔

Last Updated :Oct 8, 2021, 9:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.