ETV Bharat / state

Chhari Mubarak in Martand Temple سخت سکیورٹی کے بیچ چھڑی مبارک مٹن سے پہلگام روانہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 8:35 PM IST

Chadi Mubarak left for Pahalgam from  Martand suriya temple amid tight security
سخت سکیورٹی کے بیچ چھڑی مبارک مٹن سے پہلگام روانہ

یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس سالانہ یاترا کے دوران اب تک زائد از ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

سخت سکیورٹی کے بیچ چھڑی مبارک مٹن سے پہلگام روانہ

اننت ناگ:امرناتھ یاترا کے لئے چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی چاندی کی چھڑی) ہفتے کو مہنت دیپندرا گری کی قیادت میں مٹن سے بم بم بولے نعروں کے بیچ امرناتھ گھپا کے لئے روانہ ہوئی۔ روانگی سے قبل مارٹند مند مین چھڑی مبارک کی پوجا کی گئی، جس میں سادھوں کی ایک اچھی تعداد نے حصہ لیا۔ وہی مٹن میں انتظامیہ اور مٹن ولفیئر کمیٹی کی جانب سے چھڑی مبارک کا تہہ دل سے استقبال کیا گیا۔
ہندو مسلم سکھ اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے مسلمانوں اور سکھوں نے چھڑی مبارک کا والہانہ استقبال کیا اور پھر سے مذہبی ہم آہنگی کی ایک تازہ مثال قائم ہوئی۔ اس موقع پر خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں کشمیری پنڈتوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیر میں امن و امان کے لئے خاص دعائیں کی گئیں

اس موقع پر چھڑی مبارک کے محافظ مہنت دیپندرا گری نے میڈیا کو بتایا کہ آج ہم یہاں سے چھڑی مبارک کو لیکر امرناتھ گھپا کی یاترا کے لئے روانہ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 'روانگی کے دوران سب سے پہلے سرینگر کے سریشور مندر میں پوجا کی گئی، پھر پانپور شیو مندر میں پوجا کی گئی، پھر بجبہاڑہ اور پھر مارٹنڈ سوریا مندر میں پوجا کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اسے پھر گنیش بل میں ندی کے پار گنیش مندر میں پوجا ہوگی اور بعد میں پہلگام میں رات کا قیام ہوگا'۔
انہوں نے کہا کہ 31 اگست کو سورج طلوع ہونے کے ساتھ ہی چھڑی مبارک کو پوتر گھپا پہنچایا جائے گا اور وہاں پوجا ہوگی'۔بعد میں 2 ستمبر کو لدر ندی پہلگام کے کنارے پوجا ہوگی اور اسی کے ساتھ امسال کی چھڑی مبارک کی امرناتھ یاترا اختتام پذیر ہوگی۔


مزید پڑھیں: Chhari Mubarak In Pampore خصوصی پوجا پاٹھ کے بعد چھڑی مبارک پامپور شیو مندر سے روانہ

قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس سالانہ یاترا کے دوران اب تک زائد از ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے جبکہ گذشتہ برس صرف 3 لاکھ 60 ہزار یاتریوں نے ہی پوترا گھپا کا درشن کیا تھا۔62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.