ETV Bharat / state

Bjp Celebrates Article 370 Anniversary اننت ناگ میں دفعہ 370 کی چوتھی برسی پر بی جے پی کا جشن

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 6:10 PM IST

بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ نے ہفتے کے روز دفعہ 370 کی تنسیخ کی چوتھی برسی کی مناسبت سے جموں وکشمیر کے کئی اضلاع میں عوامی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کے دوران پارٹی کارکنان اور رہنماؤں نے ڈھول اور نگاڑے بجا کر رقص بھی کیا۔

bjp-celebrated-abrogation-of-article-370-anniversary in anantnag
اننت ناگ میں دفعہ 370 کی چوتھی برسی پر بی جے پی کا جشن

اننت ناگ میں دفعہ 370 کی چوتھی برسی پر بی جے پی کا جشن

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل میں بی جے کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی کی چوتھی برسی دھوم دھام سے منائی گئی۔ اننت ناگ کے کھنہ بل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بی جے پی کے نائب صدر جموں کشمیر صوفی محمد یوسف، سینئر رہنما بی جے پی رفیق وانی، بی جے پی کی مہیلا مورچہ کی نائب صدر رُمیسہ رفیق سمیت پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔تقریب کے دوران پارٹی کارکنان اور رہنماؤں نے ڈول اور نگاڑے بجا کر رقص کیا۔



بی جے پی کے رہنماؤں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہ آج کا دن جموں کشمیر کے لوگوں کے لئے آزادی کا دن ہے۔ یہ وہ دن ہے جس روز جموں کشمیر کی عوام کو علاقائی پارٹیوں کے چنگل سے آزاد کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی سیاسی پارٹیاں آرٹیکل 370 اور 35 اے کی آڑ میں غریب عوام کا خون چوس رہے تھے،تاہم وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے جرات مندانہ قدم اٹھا کر یہاں کے عوام کو گندی سیاست سے چھٹکارا دلایا۔


انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کی عوام نے راحت کی سانس لی اور یہاں کے لوگوں کو تحفظ اور وقار ملا۔370 کی تنسیخ کے بعد یہاں سنگ بازی ،کراس فائرنگ،ہڑتال اور ملیٹنسی کی لگام کس گئی،یہی وجہ یے کہ لوگ آج بلا خوف اپنے معمول کے کاروبار کے ساتھ مصروف ہیں۔



انہوں نے کہا کہ آج یہاں کے خود غرض رہنما آرٹیکل 370 کی بحالی کا دعوی کرکے لوگوں کو پھر سے بے وقوف بنانا چاہتی ہے، لیکن عوام ان کے غلط ارادوں سے پوری طرح واقف ہوگئی ہے۔آج بی جے پی کو عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہے اور آنے والے انتخابات میں بی جے پی اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں:



بی جے پی رہنماؤں نے کہا کہ دفعہ 370 دفن ہو چکا ہے اور وہ کسی بھی صورت میں واپس نہیں آسکتا۔ بی جے پی کو سپریم کورٹ پر پورا بھروسہ ہے اور انہیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بی جے پی کے حق میں ہوگا ،کیونکہ آرٹیکل 370 کو جمہوری اور آئینی نظام کی پاسداری کو اپنا کر ہٹایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.