ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک: بھارتی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں داخل

author img

By

Published : Aug 1, 2021, 7:59 PM IST

Indian men's hockey team qualifies for semifinal
Indian men's hockey team qualifies for semifinal

بھارتی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپک کے کوارٹر فائنل میچ میں برطانیہ کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔

بھارتی مَردوں کی ہاکی ٹیم نے برطانیہ کو شکست دے کر تاریخ رقم کرتے ہوئے 41 برسوں کے بعد اولمپکس کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

بھارت نے کوارٹر فائنل میچ میں برطانیہ کو 1-3 سے شکست دے کر آخری 4 میں اپنی جگہ محفوظ کرلی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ وہ 4 دہائیوں کے بعد اولمپکس کے سیمی فائنل میں داخل ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ہاکی ٹیم اس سے قبل 1980 کے اولمپکس میں سیمی فائنل میں پہنچی تھی اور اس سال بھارت نے گولڈ میڈل بھی جیتا تھا۔

سال 1980 کے بعد 2021 میں بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی ہے اور وہ تمغے سے صرف ایک جیت کی دوری پہ ہے۔ بھارت نے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کو 1-3 سے شکست دے کر آخری 4 میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ بھارت کی اس فتح کے ہیرو گول کیپر پی سری جیش تھا جنہوں نے ایک کے بعد ایک پنالٹی کارنر بچاکر ٹیم کی جیت یقینی بنائی۔

آج کے میچ میں بھارت کی جانب سے گُرجنت اور دِلپریت سنگھ نے ایک ایک گول کرکے پہلے ہاف میں بھارت کو 0-2 کی برتری دلائی تھی۔ اس کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے تیسرے کوارٹر میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد آخری کوارٹر کے آخری لمحات میں ہاردک سنگھ نے گول کرکے بھارت کو 1-3 کی برتری دلائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.