ETV Bharat / sports

World Atheletics Championshipعالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں فائنل کے اہم نتائج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 6:06 PM IST

نیرج نے ورلڈ چمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا
نیرج نے ورلڈ چمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا

ہندوستان کے جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے عالمی چمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 88.77 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بڈاپسٹ:21 سالہ ایتھلیٹ نے 8.42 میٹر کی کوشش کے ساتھ ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جو کہ ہندوستان کا قومی ریکارڈ بھی ہے۔ جیسوین ایلڈرین نے اس طرح کی کارکردگی کی توقع نہیں کی تھی ۔انہوں نے پہلے دو پر فاول کیا اور آخری کوشش میں 7.77 میٹر چھلانگ لگا ئی جو مقابلے میں رہنے کے لیے کافی نہیں تھا۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں جیسوین نے 8.00 میٹر کی چھلانگ لگا کر 12 رکنی مردوں کے فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا جب کہ ہندوستان کے چوٹی کے لانگ جمپ کھلاڑی مرلی سری شنکر 7.74 میٹر کی بہترین کوشش کے ساتھ فائنل سے محروم ہوگئے تھے ۔صرف ٹاپ 8 ایتھلیٹ اگلی تین جمپ کے لیے کوالیفائی کرسکے ہیں۔

جمیکا کے وین پنک 8.54 میٹر کی کوشش کے ساتھ کوالیفائنگ راؤنڈ میں سرفہرست رہے۔ وہ پہلی پانچ کوششوں کے بعد 8.50 میٹر کی بہترین چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل کی دوڑ میں آگے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:Neeraj Chopra qualifies for 2024 Olympics نیرج نے ورلڈ چمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا

الوارو مارٹن نے 2:24:30 کے نئے ہسپانوی قومی ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا، اس کے بعد ایکواڈور کے برائن پنٹاڈو نے 2:24:34 میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ جاپان کے مساتورا کاوانو نے 2:25:12 میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ہنگری کے بڈاپسٹ میں ہونے والی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جمعرات کو فائنل کے اہم نتائج درج ذیل ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.