ETV Bharat / sports

Neeraj Chopra qualifies for 2024 Olympics نیرج نے ورلڈ چمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 4:20 PM IST

Updated : Aug 25, 2023, 8:14 PM IST

ہندوستان کے جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا
ہندوستان کے جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا

نیرج نے پہلی ہی کوشش میں 88.77 میٹر تھرو کے ساتھ کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں ٹاپ پر رہے۔ عالمی چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفکیشن کا نشان 83 میٹر مقرر کیا گیا تھا۔

بڈاپسٹ: ہندوستان کے جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے عالمی چمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 88.77 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نیرج نے پہلی ہی کوشش میں 88.77 میٹر تھرو کے ساتھ کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں ٹاپ پر رہے۔ عالمی چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفکیشن کا نشان 83 میٹر مقرر کیا گیا تھا۔

اس کے ساتھ نیرج نے پیرس اولمپکس 2024 کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو کم از کم 85.50 میٹر کا تھرو درکار تھا۔ اولمپک کوالیفکیشن کا عمل یکم جولائی 2023 کو شروع ہوا تھا اور 30 ​​جون 2024 تک جاری رہے گا۔

عالمی ایتھلیٹکس کے قوانین کے مطابق عالمی ایتھلیٹکس، علاقائی فیڈریشنز یا نیشنل فیڈریشنز (نیرج کے معاملے میں ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا) کی طرف سے منعقد یا مجاز مقابلوں میں صرف پرفارمنس ہی اولمپک کوالیفکیشن کے لئے تسلیم کی جاتی ہے۔

چوپڑا اوریگون میں 2022 کی عالمی چیمپئن شپ میں کسی بھی ایتھلیٹکس ڈسپلن میں ہندوستان کے پہلے عالمی چیمپئن بننے کے بہت قریب پہنچ گئے۔ لیکن، انہیں گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز کے پیچھے دوسرے نمبر پر رہنے کے بعد چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ تاہم، یہ عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ہندوستان کا پہلا چاندی کا تمغہ تھا اور 2003 میں پیرس میں لمبی چھلانگ میں انجو بوبی جارج کے کانسی کے تمغے کے بعد ایونٹ میں ملک کا دوسرا تمغہ تھا۔

نیرج چوپڑا اتوار 27 اگست کو کھیلی جانے والی 2023 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں۔ اگر چوپڑا اتوار کو طلائی تمغہ حاصل کر لیتے ہیں، تو وہ اولمپک کھیلوں اور عالمی چیمپئن شپ دونوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے صرف دوسرے ہندوستانی کھلاڑی بن جائیں گے۔ اب تک صرف ہندوستان کے عظیم شوٹر ابھینو بندرا ہی یہ کارنامہ انجام دے پائے ہیں۔

دوسری جانب پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلے کے لیے پاکستان کے ارشد ندیم نے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ انہوں نے ہنگری میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران شاندار تھرو کر کے کوالیفائی کیا۔بڈاپسٹ میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم نے گروپ بی میں اپنی تیسری باری میں 86.79 کی تھرو کی اور ایونٹ کے فائنل کے لیے بھی جگہ بنائی ۔

Last Updated :Aug 25, 2023, 8:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.