ETV Bharat / sports

CWG 2022: سدھیر کو پیرا پاور لفٹنگ میں گولڈ، مرلی سری شنکر نے لانگ جمپ میں جیتا سلور

author img

By

Published : Aug 5, 2022, 7:34 AM IST

سدھیر کو پیرا پاور لفٹنگ میں گولڈ، مرلی سری شنکر نے لانگ جمپ میں جیتا سلور
سدھیر کو پیرا پاور لفٹنگ میں گولڈ، مرلی سری شنکر نے لانگ جمپ میں جیتا سلور

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 کے ساتویں دن نے بھارت نے دو میڈل اپنے نام کیے۔ بھارت کے پیرا پاور لفٹر سدھیر نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ وہیں بھارت کے لانگ جمپر مرلی سری شنکر نے مردوں کے لانگ جمپ کے فائنل میں 8.08 میٹر کی بہترین چھلانگ لگا کر چاندی کا تمغہ جیتا۔ India two medals on day seven of CWG 2022

بھارت کے پیرا پاور لفٹر سدھیر نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ وہ کامن ویلتھ گیمز میں پیرا پاور لفٹنگ میں بھارت کے لیے طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل 2014 میں پاور لفٹر سکینہ خاتون نے کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔ Sudhir won gold in para powerlifting

سدھیر نے مردوں کے ہیوی ویٹ زمرے میں 212 کلوگرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ جیتا۔ 87.30 کلوگرام وزن والے سدھیر نے پہلی کوشش میں 208 کلو وزن اٹھایا۔ اس کے بعد سدھیر نے دوسری کوشش میں 212 کلو وزن اٹھایا۔ اس کے ساتھ ہی سدھیر 134.5 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہے اور طلائی تمغہ جیتا۔ مردوں کے ہیوی ویٹ زمرے میں سدھیر کے بعد نائیجیریا کے اکیچوکو کرسچن اوبیچوکو نے 133.6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر سلور میڈل جیتا جبکہ اسکاٹ لینڈ کے مکی یول نے 130.9 پوائنٹس کے ساتھ کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔

وہیں بھارت کے لانگ جمپر مرلی سری شنکر نے مردوں کے لانگ جمپ کے فائنل میں 8.08 میٹر کی بہترین چھلانگ لگا کر چاندی کا تمغہ جیتا۔ اس کے ساتھ ہی سری شنکر کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں لانگ جمپ ایونٹ میں بھارت کے لیے چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل خواتین کی سابق ایتھلیٹس انجو بوبی جارج اور پرجیوشا ملایکھل تمغے جیت چکی ہیں۔ Murali Sreeshankar won silver medal in long jump

یہ بھی پڑھیں: CWG 2022: تیجسون شنکر نے ہائی جمپ میں کانسے کا تمغہ جیتا

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے لیے یہ چھٹا گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل میرابائی چانو، جیریمی لالنیرونگا اور اچینتا شیولی ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیت چکے ہیں۔ ساتھ ہی خواتین کی لان بال ٹیم اور مردوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے بھی گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ برمنگھم میں بھارت نے اب تک کل 20 تمغے جیتے ہیں۔ ان میں چھ سونے، سات چاندی اور سات کانسہ کے تمغے شامل ہیں۔ India medal at the Birmingham Commonwealth Games

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.