ETV Bharat / sports

Award to Sarpal Singh سرپال سنگھ کو فیلڈ ہاکی میں شراکت کیلئے اعزاز سے نوازا گیا

author img

By

Published : May 20, 2023, 9:44 AM IST

مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے ہاکی کوچ سرپال سنگھ کو باوقار دروناچاریہ ایوارڈ سے نوازا۔ سرپال سنگھ نے شمالی ریلوے کی ٹیموں کی کوچنگ بھی کی ہے جنہوں نے نہرو گولڈ کپ، بمبئی گولڈ کپ اور گوالیار گولڈ کپ ٹرافی جیتی ہے۔ Sarpal Singh Contribution in Hockey
سرپال سنگھ کو فیلڈ ہاکی میں شراکت کے لیے اعزاز سے نوازا گیا
سرپال سنگھ کو فیلڈ ہاکی میں شراکت کے لیے اعزاز سے نوازا گیا

نئی دہلی: تجربہ کار فیلڈ ہاکی کھلاڑی اور معروف کوچ سرپال سنگھ کو مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے باوقار دروناچاریہ ایوارڈ سے نوازا۔ راؤنڈ گلاس اسپورٹس کے بانی ڈائریکٹر سرپال سنگھ نے اپنے کیریئر میں ہاکی کے مختلف ٹورنامنٹس میں پنجاب اور بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔ ساتھ ہی کھلاڑیوں کی رہنمائی اور بین الاقوامی ہاکی کھلاڑیوں اور بھارت کے اولمپین سمیت ٹیلنٹ کی نشاندہی اور پرورش کے لیے بھی خود کو وقف کیا۔ انہوں نے شمالی ریلوے کی ٹیموں کی کوچنگ بھی کی ہے جنہوں نے نہرو گولڈ کپ، بمبئی گولڈ کپ اور گوالیار گولڈ کپ ٹرافی جیتی ہے۔ ناردرن ریلوے ہاکی ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے اپنے دور میں سرپال سنگھ نے ہندوستان میں ہاکی کے کچھ بہترین کھلاڑی تیار کئے۔ پرتھیپال سنگھ، موہندر لال، ہربندر سنگھ، چاند سنگھ، مکھبین سنگھ، وریندر سنگھ، اجیت سنگھ، اندر سنگھ سرپال سنگھ کے عظیم شاگردوں میں شامل ہیں۔

سنگھ نے کہا، "میں فیلڈ ہاکی میں میرے تعاون کے لئے درونا چاریہ ایوارڈ سے نوازے جانے پر بے حد شکرگزار ہوں۔ ایک بار پھر میں اس منظوری کے لیے وزارت کھیل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس کے لیے واقعی عاجزی محسوس کرتا ہوں۔ ہندوستان کی شاندار ہاکی تاریخ کا حصہ بننا ایک ناقابل یقین اعزاز رہا ہے، اور مجھے اس میں کردار ادا کرنے کے لیے فخر محسوس کررہا ہوں۔ وہیں کھیل کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے انجم مودگل کو ارجن ایوارڈ پیش کیا، جنہوں نے عالمی چمپئن شپ میں دو بار چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Shaurya Chakra Award صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ہلاک شدہ پولیس اہلکار کو شوریہ چکر ایوارڈ سے نوازہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.