ETV Bharat / state

Shaurya Chakra Award صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ہلاک شدہ پولیس اہلکار کو شوریہ چکر ایوارڈ سے نوازہ

author img

By

Published : May 16, 2023, 3:48 PM IST

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے 9 مئی کو دارالحکومت دہلی میں منقعد ایک تقریب میں جموں و کشمیر پولیس کے ہلاک شدہ اہلکار مدثر احمد کو شوریہ چکر انعام سے نوازا ۔ ان کا یہ ایوارڈ ان کے والد اور والدہ نے لیا۔

Etv Bharatjk-police-cop-mudasir-ahmad-honoured-with-shaurya-chakra-posthumously-by-president-murmu
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہلاک شدہ پولیس اہلکار کو شوریہ چکر ایوارڈ سے نوازہ

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہلاک شدہ پولیس اہلکار کو شوریہ چکر ایوارڈ سے نوازہ

بارہمولہ: نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران صدر ہند دروپدی مرمو نے جموں و کشمیر پولیس کانسٹیبل مدثر احمد شیخ کو بعد از مرگ، شوریہ چکر انعام سے نوازا ۔ ان کا یہ ایوارڈ ان کے والد اور والدہ نے لیا۔جموں و کشمیر پولیس کے اہلکار مدثر احمد شیخ نے اپنی جان پر کھیل کر ضلع بارہمولہ میں جیش محمد کے عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کو ہلاک کیا تھا جبکہ وہ اس آپریشن کے دوران اپنی جان گوا بیٹھے تھے۔

مدثر نے گزشتہ سال 25 مئی کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری میں فوج کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران جیش محمد کے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی تھی۔ حکومت نے امسال یوم جموریہ کے موقع پر مدثر احمد شیخ کو ان کی بے مثال بہادری کے لیے شوریہ چکر کے لیے نامزد کیا تھا ۔ یہ ایوارڈ ملک کا تیسرا اعلیٰ ترین بہادری کا اعزاز ہے۔یہ ایوارڈ راشٹرپتی بھون میں ایک پروقار تقریب کے دوران پیش کیا گیا، جہاں صدر جمہوریہ نے کانسٹیبل شیخ کی قربانی اور بہادری کے لیے اظہار تشکر اور تعریف کی۔

مزید پڑھیں: Shaurya Chakra یوم جمہوریہ کے موقع پر پولیس اہلکار مدثر احمد شیخ کو بعداز مرگ شوریہ چکر سے نوازا گیا

جموں و کشمیر پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بھی کانسٹیبل شیخ کی مثالی خدمات اور بہادری پر فخر اور تعریف کا اظہار کیا جو کہ ملک کے شہریوں کی حفاظت میں پولیس فورس کی لگن اور عزم کا ثبوت ہے۔واضح رہے کہ شوریہ چکر ایوارڈ فوجی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی خطرے کے پیش نظر بہادری، ہمت اور بے لوث کام کرنے پر دیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.