ETV Bharat / sports

روس پر ٹوکیو اولمپکس 2022 کے لئے پابندی

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 12:06 PM IST

کھیلوں کی ثالثی عدالت (سی اے ایس) نے ٹوکیو اولمپکس 2022، بیجنگ سرمائی اولمپکس اور دیگر عالمی چیمپیئن شپ میں روس پر اپنا جھنڈا استعمال کرنے پر دو سال کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ تاہم سی اے ایس کے حکم کے مطابق واڈا کی طرف سے عائد چار سالہ پابندی کو کم کردیا گیا ہے جو اَب دو سال تک ہی قابل عمل رہے گی۔

Russia banned for Tokyo Olympics, 2022 Winter Games
روس پر ٹوکیو اولمپکس، 2022 کے لئے پابندی

سی اے ایس نے واضح کیا ہے کہ روسی کھلاڑی غیر جانبدار جھنڈوں کے نیچے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ تاہم انہیں اپنے ملک کی علامت یا روس کی قومی فیڈریشنوں کی علامت استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

سی اے ایس نے اپنے حکم میں واضح کردیا ہے کہ دو سال تک اولمپک، پیرا اولمپک (موسم سرما اور سمر گیمز) کے تسلیم شدہ ممبر کے زیر اہتمام منعقد عالمی چیمپیئن شپ میں روس کا جھنڈا (موجودہ اور تاریخی) لہراتا ہوا نہیں دیکھا جائے گا۔

علاوہ ازیں روس پر ان دو سالوں کے دوران کسی بھی سطح کی عالمی چمپیئن شپ کی میزبانی کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔ تاہم روسی کھلاڑی ٹوکیو اولمپکس میں غیر جانبدار جھنڈوں کے نیچے حصہ لے سکتے ہیں۔ انہیں اپنے ملک کا نام، علامت یا روس کی قومی فیڈریشن کی علامت استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس حکم کا مطلب ہے کہ روسی اینٹی ڈوپی ایجنسی (روسڈا) پر بھی پابندی ہوگی۔

تین ججوں پر مشتمل بینچ روس کے خلاف واڈا کے الزامات سے بڑے پیمانے پر مطمئن نظر آیا، لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس نے واڈا کی جانب سے چار سالہ پابندی پر نرم رخ اپناتے ہوئے دو سال میں کیوں تبدیل کردیا۔

سی اے ایس نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ 'جن پیمانوں پر پینل نے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اتنے وسیع نہیں ہیں جتنے واڈا نے بیان کیا ہے۔ تاہم، یہ روسڈا کی خلاف ورزی کا جواز نہیں پیش کرتا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.