ETV Bharat / sports

New Zealand Beat Team India پہلے ٹی ٹیوئنٹی مقابلے میں ٹیم انڈیا کو شکست

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 10:51 PM IST

Updated : Jan 27, 2023, 11:01 PM IST

ٹیم انڈیا کو شکست
ٹیم انڈیا کو شکست

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ رانچی کے جے ایس سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ نے بھارت کو 21 رنز سے ہرا دیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے سامنے 177 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے جواب میں ٹیم انڈیا مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر صرف 155 رن ہی بنا سکی۔

رانچی : نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 21 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی اس نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے 30 گیندوں پر ناقابل شکست 59 رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ آخری اوور میں مچل نے ارشدیپ سنگھ کو نشانہ بنایا اور اس اوور سے 27 رنز آئے۔ کونوے نے 35 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 52 رنز کی مفید اننگز بھی کھیلی۔ بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے ناقابل شکست 59 اور ڈیون کونوے نے 52 رنز بنائے۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 155 رنز ہی بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے سوریہ کمار یادو نے 47 اور واشنگٹن سندر نے 50 رنز بنائے۔ سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو لکھنؤ کے ایکنا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جھارکھنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یجویندر چہل کے بجائے کلدیپ یادو کو ترجیح دی گئی جب کہ کپتان نے شبھمنن اور ایشان کی اوپننگ جوڑی پر بھروسہ کیا۔ جس کی وجہ سے پرتھوی شا کو پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں مل سکی۔ رانچی کا جے سی اے گراؤنڈ ہندوستان کے لیے خوش قسمت رہا ہے۔ ہندوستان نے اب تک یہاں کھیلے گئے تینوں ٹی 20 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لیکن یہاں پر ٹیم انڈیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وشنگٹن سندر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی لیکن ان کی محنت رائیگاں چلی گئی۔ انہوں نے گیدبازی سے کمال کا مظاہرہ کیا اور مہمان ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رتوراج گایکواڑ چوٹ لگنے کی وجہ سے نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

Last Updated :Jan 27, 2023, 11:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.