ETV Bharat / state

بارہویں کے بورڈ امتحانات میں تنیشا نے کامرس میں 100 فیصد نمبر حاصل کیے - Tanisha Scored 100 Percent Marks

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 5:15 PM IST

Result 12th Board Exams in Maharashtra: مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری و ہائر سیکنڈری امتحانات کے نتائج کا آج اعلان ہو چکا ہے، اورنگ آباد کے نامی کالج میں بارہویں جماعت کامرس کی تعلیم حاصل کرنے والی تنیشا نے 600 میں سے 600 نمبرات حاصل کر کے ریاست بھر میں سرفہرست رہی۔ تنیشا کی اس کامیابی پر ان کے والدین کے علاوہ کالج کے ذمہ داران نے خوشی کا اظہار کیا، اور تنیشا کا کالج میں ہی پرتپاک استقبال کیا۔

Tanisha scored 100% marks in Commerce in her 12th board exams in Maharashtra
بارہویں کے بورڈ امتحانات میں تنیشا نے کامرس میں 100 فیصد نمبر حاصل کیے (ETV Bharat Urdu)

بارہویں کے بورڈ امتحانات میں تنیشا نے کامرس میں 100 فیصد نمبر حاصل کیے (ETV Bharat Urdu)

اورنگ آباد: مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری و ہائر سیکنڈری امتحانات میں تنیشا نے کامرس میں 100 فیصد نمبر حاصل کیے۔ تنیشا کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننا چاہتی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ تنیشا عالمی سطح کی شطرنج کھلاڑی ہیں، اور وہ ملک ہندوستان کے لیے بھی کھیل چکی ہے۔ تنیشا کا کہنا ہے کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کے بعد وہ یو پی ایس سی کا امتحان دیں گی کیونکہ اسے ملک کے لوگوں کے حق میں کچھ اچھے کام کرنا ہے۔ مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری و ہائی سیکنڈری 12ویں کے امتحانات کے نتائج کا آج اعلان ہو چکا ہے۔ اورنگ آباد دیو گری کالج کی طالبہ تنیشا بورمانیکر نے کامرس اسٹریم میں 600 میں سے پورے 600 نمبر حاصل کرکے ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ تنیشا کی اس کامیابی پر انہیں کافی سراہا جا رہا ہے۔ تنیشا نہ صرف پڑھائی میں بلکہ کھیلوں میں بھی ٹاپ رہتی ہیں۔ وہ شطرنج کی کھلاڑی ہیں اور انڈر ایٹ ٹورنامنٹس میں ہندوستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

Tanisha scored 100% marks in Commerce in her 12th board exams in Maharashtra
بارہویں کے بورڈ امتحانات میں تنیشا نے کامرس میں 100 فیصد نمبر حاصل کیے (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

Old Woman Clears SSC Exam With Granddaughter: ساٹھ سالہ خاتون نے پوتی کے ساتھ ایس ایس سی امتحان پاس کیا

تنیشا نے قومی اور ریاستی سطح کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا ہے اور کئی سارے مقابلوں میں جیت حاصل کی ہے۔ فی الحال تنیشا نے 12ویں جماعت کے تحریری امتحان میں کل 582 نمبر حاصل کیے ہیں۔ اور تنیشا کو امتحان میں کھیل کے لیے اضافی 18 پوائنٹس دیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں 600 میں سے 600 نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ تنیشا دیوگیری کالج میں پڑھتی ہیں، تنیشا کی والدہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، اور ان کے والد شہر میں ایک آرکیٹیکٹ ہیں۔ تنیشا کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنی والدہ کی طرح چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننا چاہتی ہیں۔ ساتھ ہی اُس کا کا خواب ہے کہ وہ انڈین سول سروسز میں شامل ہونا چاہتی ہے، لیکن فی الحال وہ سی اے کے کورس کے لیے آگے بڑھنے والی ہیں۔

Tanisha scored 100% marks in Commerce in her 12th board exams in Maharashtra
بارہویں کے بورڈ امتحانات میں تنیشا نے کامرس میں 100 فیصد نمبر حاصل کیے (ETV Bharat Urdu)

اس نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور دیوگیری کالج کے پروفیسروں کو دیا۔ کھیل کے ساتھ ساتھ پڑھائی کے لیے وقت کی منصوبہ بندی کرکے کامیابی حاصل کی۔ تنیشا نے کہا کہ چیلنجز کو قبول کرنے اور شطرنج کے کھیل پر توجہ دینے کی عادت کی وجہ سے امتحانات اور پڑھائی کا ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔ تنیشا کے والدین کہتے ہیں کہ انہوں نے تنیشا کو بچپن سے ہی ہر چیز کی آزادی دی تھی اور انہیں پتہ تھا کہ ان کی بیٹی سماج میں ان کا نام روشن کریں گی، یہی وجہ ہے کہ آج ان کی بیٹی نے ریاست بھر میں سرفہرست رہ کر کمال حاصل کیا ہے۔ دوسری طرف اورنگ آباد ڈویژن کا 12ویں کا نتیجہ 94.08 فیصد رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.