ETV Bharat / sports

Wrestlers Protest نیرج، سری شنکر نے پہلوانوں کی حالت زار پر غم کا اظہار کیا

author img

By

Published : May 29, 2023, 9:43 AM IST

Wrestlers Protest
Wrestlers Protest

دہلی پولیس نے اتوار کی شام ونیش پھوگاٹ، سنگیتا پھوگاٹ اور ساکشی ملک کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا۔ پہلوانوں کو حراست میں لیے جانے کے بعد ٹوکیو اولمپک چمپئن نیرج چوپڑا نے غم کا اظہار کیا۔ Neeraj Chopra react on detain wrestlers

نئی دہلی: ٹوکیو اولمپک چمپئن نیرج چوپڑا اور برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ مرلی سری شنکر نے مظاہرین پہلوانوں کو دہلی پولیس کے ذریعہ حراست میں لئے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ جیولین تھروور نیرج نے اتوار کو ٹویٹر پر پہلوانوں کو حراست میں لیے جانے کے ایک ویڈیو پر تبصرہ کیا: "مجھے یہ دیکھ کر بہت دکھ ہورہا ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے کوئی بہتر طریقہ ہونا چاہیے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پہلوانوں کو حراست میں لے رہی ہے۔ اس دوران لانگ جمپر سری شنکر نے پہلوانوں کے ساتھ دہلی پولیس کے سلوک کو 'وحشیانہ' قرار دیا۔ سری شنکر نے ٹویٹ کیا، "انتہائی وحشیانہ! ہمارے چیمپئن اس کے حقدار نہیں تھے۔ اولمپک میں فتح کا خواب دیکھنے والے ایک ایتھلیٹ کے طورپر، یہ تصیور (میرے ذہن) پر گہرا زخم چھوڑے گی۔"

  • यह देखकर मुझे बहुत दुख हो रहा है | There has to be a better way to deal with this. https://t.co/M2gzso4qjX

    — Neeraj Chopra (@Neeraj_chopra1) May 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پہلوانوں نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کرنے اور 'مہیلا مہاپنچایت' منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ یہ مہاپنچایت وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ عمارت کے افتتاح کے ساتھ منعقد ہونی تھی۔ پہلوانوں کو ابتدائی طور پر جنتر منتر پر احتجاجی مقام سے نکلنے کی اجازت دی گئی لیکن وہ سیکورٹی بیریکیڈس سے آگے نہیں جاسکے۔ پہلوان جنتر منتر روڈ سے آگے نہیں جا سکے اور بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ سمیت دیگر مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔ ساکشی کے اکاؤنٹ سے ان کی ٹیم کے ٹویٹ کے مطابق، پولیس نے احتجاجی مقام سے پہلوانوں کے خیموں کو بھی ہٹانا شروع کر دیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ملک کے کئی معروف پہلوان ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اتر پردیش میں قیصر گنج لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن پر ایک نابالغ سمیت سات خواتین پہلوانوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Wrestlers Protest پہلوان ساکشی ملک، ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کے خلاف ایف آئی آر درج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.