ETV Bharat / sports

French Open 2023: الکاراز، جوکووچ سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 6:48 PM IST

جوکووچ سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے
جوکووچ سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے

اسپین کے نوجوان سنسنی کارلوس الکاراز نے جمعہ کو ہونے والے فرنچ اوپن 2023 کے سیمی فائنل میں سربیا کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ کے خلاف جگہ بنا لی ہے۔

پیرس:الکاراز نے منگل کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں یونان کے اسٹیفانوس سیٹسیپاس کو 6-2، 6-1، 7-6(5) سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

الکاراز نے میچ کے بعد کہاکہ میں ہر وقت اپنے آپ پر یقین رکھتا ہوں۔ میں کہوں گا کہ یہ سب سے اہم چیز ہے، نہ صرف میرے لیے بلکہ ہر ایک کے لیے۔انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ میں اس سطح پر اس قسم کے میچ کھیلوں گا۔ میں کہوں گا کہ خود پر بھروسہ کرنا ہی اس کی کنجی ہے۔

اگر الکاراز جوکووچ کو شکست دے کر اپنے دوسرے گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچ جاتے ہیں، تو وہ ٹورنامنٹ کے بعد نمبر ایک اے ٹی پی رینکنگ کو برقرار رکھیں گے۔ دوسری جانب جوکووچ اپنا تیسرا رولینڈ گیروس ٹائٹل جیت کر رینکنگ میں ٹاپ پر بھی واپس آ سکتے ہیں۔

جوکووچ اور تسسیپاس اس سے قبل میڈرڈ اوپن 2022 میں بھی مدمقابل ہوئے تھے، جہاں 20 سالہ ہسپانوی غالب رہے۔ الکاراز نے سیمی فائنل سے پہلے کہا تھا کہ وہ جوکووچ کا سامنا کرنے کے منتظر ہیں۔

الکاراز نے کہاکہ یہ میچ ایسا ہے جسے ہر کوئی دیکھنا چاہتا ہے۔ میں کہوں گا کہ یہ کھیلنے اور دیکھنے کے لیے ایک اچھا میچ ہوگا۔ میں بھی یہ میچ کھیلنا چاہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Moeen Ali Back In England Squad ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے معین علی کی واپسی

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ اگر آپ بہترین بننا چاہتے ہیں تو آپ کو بہترین کو ہرانا ہوگا۔ نوواک جوکووچ اس وقت دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، یہ میرے لیے ایک مشکل چیلنج ہے لیکن میں اس کا منتظر ہوں۔‘‘

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.