ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 فٹبال کے عالمی میلے کا آغاز کل سے ہوگا

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 6:22 PM IST

Updated : Nov 19, 2022, 9:23 PM IST

فٹ بال کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ 'فیفا مینز ورلڈ کپ 2022' اتوار کو میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان میچ سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ FIFA World Cup 2022

FIFA World Cup 2022 is set to kick off on 20th November
فٹبال کے عالمی میلے کا آغاز کل سے ہوگا

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ سنہ 1930 میں یوراگوئے میں شروع ہوا تھا۔ اب 92 برس بعد ٹورنامنٹ ایک نئے مقام پر نئے چیمپئن کا تاج پہنانے کے لیے تیار ہے۔ فٹ بال ورلڈ کپ پہلی بار قطر میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس سے قبل ورلڈ کپ 2018 روس میں منعقد ہوا تھا جہاں فائنل میں فرانس نے کروشیا کو شکست دے کر فاتح بن کر ابھرا تھا۔ سال 2022 کے ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں کو آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فاتح فرانس کو گروپ ڈی میں آسٹریلیا، ڈنمارک اور تیونس کے ساتھ رکھا گیا ہے، جب کہ رنر اپ کروشیا بیلجیم، کینیڈا اور مراکش کے ساتھ گروپ ایف میں ہیں۔ FIFA World Cup 2022

میزبان قطر اور ایکواڈور گروپ اے میں ہالینڈ اور سینیگال کے ساتھ ہیں۔ لیونل میسی کا ارجنٹائن، سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ گروپ سی میں ہے۔ یورو 2020 کی رنر اپ انگلینڈ کو گروپ بی میں ایران، امریکہ اور ویلز کے ساتھ رکھا گیا ہے، جب کہ ٹورنامنٹ کی فاتح اٹلی ورلڈ کپ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔ چار بار ورلڈ کپ جیتنے والی جرمنی کو گروپ ای میں اسپین، کوسٹاریکا اور جاپان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ جرمنی 2014 میں چیمپیئن ہونے کے باوجود 2018 کے ایونٹ میں ناک آؤٹ میں جگہ بنانے میں ناکام رہا اور اس بار ٹیم گزشتہ ایونٹ کی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کرے گی۔

پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کا مقابلہ گروپ جی میں سربیا، سوئٹزرلینڈ اور کیمرون سے ہوگا جب کہ گروپ ایچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال، گھانا، یوروگوئے اور جمہوریہ کوریا نے مقام پایا ہے۔ اپنے ملک کے لیے پہلا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب دیکھ رہے رونالڈو اپنے گروپ میں یوروگوئے کے خلاف محتاط رہنا چاہیں گے، جو پچھلے ٹورنامنٹ سے ان کی ٹیم کو باہر کرنے کی ذمہ دار تھی۔

قطر جو پہلی بار ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے اس نے بھی ایونٹ کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔ ورلڈ کپ کے 64 میچ دارالحکومت دوحہ میں واقع آٹھ اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، جن میں سے سات پچھلے تین سالوں میں تقریباً 6.5 بلین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ہیں۔ ان میں سے چھ اسٹیڈیم میں 40,000 تماشائیوں کی گنجائش ہے جب کہ دوحہ کے سب سے بڑے اسٹیڈیم 'لوسیل' میں فٹ بال سے لطف اندوز ہونے کے لیے 80,000 شائقین بیٹھ سکتے ہیں۔ لوسیل میں ورلڈ کپ فائنل اور ایک سیمی فائنل سمیت کل 10 میچز کھیلے جائیں گے۔ ورلڈ کپ کے میزبان اور مہمان کئی تنازعات اور اعتراضات کے درمیان کمر کس لی ہے۔ اتوار کو شروع ہونے والا سفر 18 دسمبر کو ختم ہو گا، جب ہمیں فٹ بال کا نیا عالمی چیمپئن ملے گا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

Last Updated :Nov 19, 2022, 9:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.