ETV Bharat / sports

Asian Champions Trophy Hockey چین کی ٹیم ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے رانچی پہنچی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 4:15 PM IST

چین کی ٹیم ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے رانچی پہنچی
چین کی ٹیم ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے رانچی پہنچی

حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے ایشیائی کھیلوں میں خواتین ہاکی میں طلائی تمغہ جیتنے والی چینی خواتین کی ٹیم بدھ کو یہاں جھارکھنڈ ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی رانچی 2023 میں شرکت کے لیے پہنچی، جہاں اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

رانچی:چین کی خواتین کی ہاکی ٹیم حالیہ دنوں میں ایشیائی ہاکی سرکٹ کی ایک بڑی طاقت رہی ہے۔ اگرچہ انہوں نے ابھی تک خواتین کی ایشین چیمپئنز ٹرافی کا خطاب حاصل نہیں کرسکی ہے، لیکن مضبوط عزم اور عہد نے انہیں 2011 اور 2016 میں رنر اپ کے مقام پر پہنچا دیا اور ایلیٹ ٹورنامنٹ کے 2018 اور 2021 کے ایڈیشنز میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

چین نے حال ہی میں 19ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی ہاکی میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ چینی ٹیم 27 اکتوبر کو کوریا کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ چین کے کوچ ایلیسن عنان نے کہا، ’’یہاں ہمارا شاندار استقبال ہوا ہے۔ اس قسم کا استقبال ٹورنامنٹ کے لیے مناسب ماحول پیدا کرتا ہے۔ یہاں آکر اچھا لگا۔‘‘

انہوں نے کہا، ہم نے اس ٹورنامنٹ کے لیے کھلاڑیوں کے ایک مختلف گروپ کو اکٹھا کیا ہے جو ہم نے حالیہ ایشین گیمز کے دوران میدان میں اتارا تھا، اس لیے ہمارا نقطہ نظر اور حکمت عملی بھی مختلف ہوگی۔ ہم یہ مقابلہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کے لیے کھیلیں گے اور امید ہے کہ اچھے نتائج دیں گے۔ اس کے علاوہ ہندوستان، کوریا اور جاپان بہت اچھی ٹیمیں ہیں اور ہم ٹورنامنٹ میں ان کے خلاف کھیلنے کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:World Cup 2023 محمد شامی ونڈے ورلڈ کپ میں بھارت کے تیسرے کامیاب ترین گیندباز

چین کے کپتان زیکسیا او نے کہاہندوستان بہت مضبوط ٹیم ہے اور ہم ان کے خلاف اپنی پوری کوشش کریں گے۔ ہماری حکمت عملی میں گیم بہ گیم فوکس شامل ہے، جو سازگار نتائج حاصل کرنے کے لیے مکمل تیاری کو یقینی کرتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.