ETV Bharat / sports

Punjab vs Gujarat IPL 2022: راشد پنجاب کنگز کے ٹاپ آرڈر کے سب سے بڑے درد سر

author img

By

Published : Apr 8, 2022, 4:29 PM IST

پنجاب کنگز اور گجرات ٹائٹنز Punjab Kings vs Gujarat Titans کے درمیان آئی پی ایل کا میچ جمعہ کو ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم Brabourne Stadium میں کھیلا جائے گا۔ گجرات ٹائٹنز نے اس سیزن میں اب تک شکست کا مزہ نہیں چکھا ہے۔ جب کہ پنجاب کنگز نے اپنے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں۔

Punjab vs Gujarat IPL 2022: راشد پنجاب کنگز کے ٹاپ آرڈر کے سب سے بڑے درد سر
Punjab vs Gujarat IPL 2022: راشد پنجاب کنگز کے ٹاپ آرڈر کے سب سے بڑے درد سر

پنجاب کے ٹاپ آرڈر راشد کے لیے چیلنج

پنجاب کنگز کے ٹاپ آرڈر کا گجرات ٹائٹنز Gujarat Titans کے اسپین بولر راشد خان Spin Bowler Rashid Khan کے خلاف بہت خراب ریکارڈ رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق راشد خان کے سامنے پنجاب کنگز کے ٹاپ آرڈر کا بلا بول نہیں پاتا۔ راشد نے شیکھر دھون اور لیام لیونگسٹن کو تین تین بار آؤٹ کیا ہے۔ جب کہ مینک اگروال چار میچوں میں ایک بار راشد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران میانک نے صرف 100 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔

پنجاب کے خلاف راشد کی سب سے زیادہ وکٹیں Rashid's Most Wickets Against Punjab

راشد نے اپنی آئی پی ایل کی تاریخ میں اگر کسی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ وکٹیں لی ہیں تو وہ پنجاب کنگز ہیں۔ راشد نے پنجاب کے خلاف 10 میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ راشد سے نمٹنے کے لیے پنجاب کنگز جونی بیرسٹو کی مدد لے سکتے ہیں، جنہوں نے سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیلتے ہوئے راشد کے وکٹوں کے پیچھے رہ کر اس کا تجربہ کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.