ETV Bharat / sports

India vs Pakistan Match بھارت بنام پاکستان مقابلے میں محض دو پاکستانی سپورٹر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 3:23 PM IST

Updated : Oct 14, 2023, 3:48 PM IST

Etv Bharatبھارت بنام پاکستان مقابلے میں محض دو پاکستانی سپورٹر شامل
Etv Bharatبھارت بنام پاکستان مقابلے میں محض دو پاکستانی سپورٹر شامل

ورلڈ کپ کا بارہواں مقابلہ بھارت بنام پاکستان آج احمدآباد میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے دو نوجوان امریکہ سے پاکستانی ٹیم کو چیئر کرنے کے لیے آئے ہوئے ہیں، جہاں وہ تمام شائقین کے لیے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: آج آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا بارہواں مقابلہ بھارت بنام پاکستان، احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ اس میچ میں ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے دو نوجوان امریکہ سے پاکستانی ٹیم کو چیئر کرنے کے لیے آئے ہوئے ہیں۔ دونوں نوجوان فوری طور پر اسٹینڈز میں لوگوں کے لیے سیلفی پوائنٹ بنے نظر آئے۔ بھارت کے راہل جو ٹیم انڈیا کے حامی ہیں، ان کی میزبانی میں عزروہ اور آصف بھارت میچ دیکھنے آئے ہیں۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے جا رہے اس پرجوش مقابلے میں عزروہ اور آصف احمدآباد کے اسٹیڈیم میں صرف دو پاکستانی سپورٹر ہیں جبکہ پورا اسٹیڈیم نیلے رنگ میں رنگا ہوا ہے۔ اس موقع پر عزروہ نے کہاکہ "اصل میں، میں رام پور اترپردیش سے ہوں، میں اس میچ کے لیے پاکستان کو سپورٹ کرنے کے لیے خاص طور پر حاضر ہوا ہوں۔ میں بس آج کا میچ دیکھنے کے لیے آیا ہوں، میں ٹیم کی پیروی نہیں کر رہا ہوں اور چار دنوں میں کام پر واپس چلا جاؤں گا۔"

عزروہ اور آصف دونوں ہیوسٹن کے تکنیکی ہیں۔ اسٹیڈیم میں موجود ہجوم انہیں پاکستان ٹیم کے رنگ میں دیکھ، ان کے ساتھ فوٹو لینے کے خواہاں دکھے۔ آصف نے کہاکہ "میری شادی میں بھی میری اتنی تصاویر کلک نہیں کی گئی ہوگی، جتنی آج کلک کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

میڈیا کے ذریعے پوچھے گیے سوال پر کہ کیا آپ ہرے کپڑوں میں ہونے سے ڈر محسوس کر رہے ہیں۔ اس پر عزروہ نے کہاکہ "ہرگز نہیں، میں ہندوستانی ہوں، ہمارا ملک بھارت آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے، میں ٹیم انڈیا کو بھی سپورٹ کرتا ہوں، اس لیے کوئی ڈرنے کی بات نہیں ہے، سب بہتر ہے۔"

Last Updated :Oct 14, 2023, 3:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.