ETV Bharat / state

گجرات میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نہیں ہےتو سروے کیوں کرایا جا رہا ہے؟ - Madrasa Survey In Gujarat

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2024, 2:54 PM IST

Jamaat Ulema Hind Gujarat Reaction جمعیت علماء ہند گجرات کے جنرل سیکرٹری نثار احمد انصاری نے کہاکہ گجرات میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نہیں ہےتو سروے کیوں کرایا جا رہا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ کس بنیاد پر گجرات میں 1100 سے زائد مدرسوں کا سروے کرایا جا رہا ہے۔

گجرات میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نہیں ہےتو سروے کیوں کرایا جا رہا ہے؟
گجرات میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نہیں ہےتو سروے کیوں کرایا جا رہا ہے؟ (etv bharat)

احمدآباد: جمعیت علماء ہند گجرات کے جنرل سیکرٹری نثار احمد انصاری نے کہاکہ گجرات میں جس طریقے سے مدارس کو سروے کا معاملہ چل رہا ہے۔ اس کے پیچھے کیا منشا ہے۔ وہ ابھی تک ظاہر نہیں ہو سکی ہے ۔البتہ رائٹ ٹو ایجوکیشن کے مطابق چھ سے 14 سال کے جو بچے ہیں وہ اسکول جا رہے ہیں یا نہیں اور بہت سے بچے اسکول نہ جا کے صرف مدرسے یا پاٹھ شالہ میں جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس کا سروے کیا جا رہا ہے تاکہ تمام بچوں کو اسکول میں داخلہ بھی مل سکے۔انہیں بنیادی تعلیم حاصل ہو۔ان بچوں کا سروے کر کے انہیں اسکول میں بھی داخلہ دیا جائے لیکن فارم میں جس طریقے سے مانگا گیا ہے کہ مدرسوں میں تعداد کتنی ہوتی ہے۔ تنخواہ کتنی ہے تو اس سے کوئی مطلب نہیں ہوتا کیونکہ مدرسوں کو سرکار گرانٹ نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دیتی گجرات میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نہیں ہے اور نہ ہی سرکار کسی طرح سے مدارس کو امداد فراہم کرتی ہے تو مدارس کی تنخواہ کی کوئی ضرورت نہیں ہے لیکن جہاں مدرسہ بورڈ ہے اور سرکار گرانٹ دیتی ہے وہاں پر یہ چیزیں ضرور بتائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جمعیت اوپن اسکول نے مدارس کے طلباء کی تعلیمی کامیابی کی راہ ہموار کی - Jamiat Open School In Bengaluru

جمیعت علمائے ہند نے تمام مدارس والوں سے اپیل کی ہے کہ آپ سے جو بھی اطلاعات مانگی جائے اس میں سے جو ضروری ہے وہ آپ دے دیجئے ۔ہم نے اسکول جانے والے بچوں کے تمام لسٹ تیار کر کے دے دینے کا بھی کہا ہے۔ کچھ مدرسے ایسے ہیں جہاں اسکول بھی ساتھ میں چلتے ہیں ۔اس کی تفصیلی معلومات فراہم کرنے کی ہدایئت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.