ETV Bharat / sports

IPL 2023 ممبئی کو شکست دے کر لکھنؤ پلے آف کی دوڑ میں برقرار

author img

By

Published : May 17, 2023, 6:42 AM IST

ممبئی کو شکست دے کر لکھنؤ پلے آف کی دوڑ میں برقرار
ممبئی کو شکست دے کر لکھنؤ پلے آف کی دوڑ میں برقرار

آئی پی ایل 2023 کے 63ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے ممبئی انڈینس کو پانچ رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی لکھنؤ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ ممبئی کو شکست دینے کے بعد لکھنؤ خود کو پلے آف کی دوڑ میں برقرار رکھا ہے۔ Lucknow Super Giants Beat Mumbai Indians

لکھنؤ: لکھنؤ سپر جائنٹس نے مارکس اسٹونیس (89 ناٹ آؤٹ) اور کرونل پانڈیا (49 ریٹائرڈ ہرٹ) کی شاندار بلے بازی کے بعد گیند بازوں کی کارکردگی کی بدولت منگل کے روز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے شاندار مقابلے میں ممبئی انڈینس کو پانچ رنز سے شکست دے کر خود کو پلے آف کی دوڑ میں برقرار رکھا ہے۔ ایکنا اسٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لکھنؤ نے تین وکٹوں پر 177 رن بنائے جس کے جواب میں ممبئی انڈینس مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 172 رنز ہی بنا سکی۔ اس میچ میں جیت کے ساتھ ہی لکھنؤ پوائنٹس ٹیبل میں 15 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ ممبئی 14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ لکھنؤ کا اگلا مقابلہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس سے ہوگا۔

روی بشنوئی (2/26) اور یش ٹھاکر (2/40) اور محسن خان (1/26) نے آخری دو اووروں میں اسٹونیس اور پانڈیا کی عمدہ 82 رنز کی شراکت کے بعد لکھنؤ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ممبئی کی ٹیم اچھی شروعات کرنے کے باوجود جیت سے صرف پانچ قدم دور رہی۔ 178 رنز کے جیت کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی کی اوپننگ جوڑی ایشان کشن (59) اور روہت شرما (37) نے پہلی وکٹ کے لیے باآسانی 90 رنز جوڑے لیکن درمیانی اوورز میں سپر ڈوپر سوریہ کمار یادو (7) اور نہال بڈھیرا (16) ) رنز کی رفتار بڑھانے کی کوشش میں سستے میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس سے پہلے، ایکنا اسٹیڈیم میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے، لکھنؤ کو اننگز کے تیسرے اوور میں دیپک ہڈا (5) اور پریرک مکند (0) کی صورت میں دو جھٹکے لگے۔ دونوں جیسن بیرنڈورف کا نشانہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 حیدرآباد کو شکست دے کر گجرات ٹائٹنز پلے آف میں داخل

دونوں بلے بازوں نے ہر ڈھیلی گیند پر حملہ کیا اور اپنی وکٹیں بچائیں جس کے نتیجے میں لکھنؤ کا سکور بورڈ ہلنے لگا۔ دریں اثنا، اننگز کے 16ویں اوور میں، پانڈیا پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے اور میدان سے باہر چلے گئے۔ انہوں نے اپنی 49 رنز کی اننگز میں 42 گیندیں کھیلی اور ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ دوسرے سرے پر اسٹوئنس کا جارحانہ انداز طوفان میں بدل گیا اور انہوں نے گراؤنڈ کے چاروں طرف چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی، انہوں نے نکولس پوران (آٹھ ناٹ آؤٹ) کے ساتھ آخری چار اوورز میں اپنی ٹیم کے لیے 60 رنز جوڑے۔ اسٹوئنس کی شاندار اننگز میں چار چوکے اور آٹھ چھکے شامل تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.