ETV Bharat / sports

IPL 2022: ممبئی اور لکھنؤ کا بڑا مقابلہ، دہلی اور بنگلور میں کون جیتے گا بازی

author img

By

Published : Apr 16, 2022, 12:53 PM IST

Delhi Capitals vs Royal Challengers Bangalore
Delhi Capitals vs Royal Challengers Bangalore

انڈین پریمیئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ دن کا پہلا میچ یعنی 26واں میچ سہ پہر 3:30 بجے سے ممبئی انڈینز اور لکھنؤ سُپر جائنٹس کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ دوسرے یعنی 27ویں میچ میں دہلی کیپٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلور آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ Delhi Capitals vs Royal Challengers Bangalore

ممبئی: آئی پی ایل 2022 میں اب تک پانچ میچ ہارنے کے بعد بورڈ پر اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ممبئی انڈینز آج ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں لکھنؤ سُپر جائنٹس کے خلاف ٹریک پر واپس آنے کی کوشش کرے گی۔ پانچ بار کے چیمپیئن نے اپنی آئی پی ایل 2022 مہم کا آغاز بریبورن اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلز سے چار وکٹوں کی شکست کے ساتھ کیا اور ابھی تک کھیلے گئے پانچ میچوں میں اسے راجستھان رائلز،کولکاتہ نائٹ رائیڈرز، پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبئی انڈینز نے پانچ میچ کھیلے ہیں اور ابھی تک اسے جیت نہیں مل سکی ہے۔ IPL Match Preview

اب ممبئی انڈینز واپس اسی جگہ پر جہاں سے اس نے اپنی مہم شروع کی تھی۔ ممبئی مزید میچ ہارنے کا متحمل نہیں ہو سکتی کیونکہ ان کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات پہلے ہی کم ہیں اور اب مزید ایک شکست اس کی مشکلات میں اضافہ کر سکتی ہے۔ تاہم ان کے بلے بازوں نے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن گیند بازی متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے جسپریت بمراہ تو اچھی گیند بازی کر رہے ہیں لیکن انہیں دوسرے گیند بازوں کا ساتھ نہیں مل رہا ہے

دوسری جانب ممبی کے نوجوان کھلاڑی تلک ورما نے اب تک پانچ اننگز میں 157 اور سوریا کمار یادو نے تین اننگز میں 163 رنز بنائے ہیں لیکن بطور ٹیم ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ ان جدوجہد کے باوجود ممبئی انڈینز کے سینئر بلے باز سوریہ کمار یادو نے جمعہ کو کہا کہ اگر وہ مل کر محنت کریں گے تو نتائج ضرور آئیں گے۔ یادو نے کہا کہ ٹیم میں حوصلے اچھے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ صرف وقت کی بات ہے جب چیزیں بہتر ہوں گی اور اس لئے کوئی اداس یا مایوسی کا نقطہ نظر نہیں ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ممبئی انڈینز کو دوبارہ چیمپیئن ٹیم بننے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے، تو انہوں نے کہا کہ 'یہ اب بھی چیمپئن ٹیم ہے اور یہ ہمیشہ چیمپئن ٹیم رہے گی۔ آئی پی ایل 2022 میں ابھی بہت سارے میچ کھیلے جانے کے ساتھ، یادو نے سخت شروعات کے دوران ساتھ رہنے کی ضرورت کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی انڈینز پہلے میچ سے ہی اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور اگر وہ ماضی کی طرح طریقہ کار پر عمل کرے تو نتائج اچھے ہوں گے۔ ممبئی انڈینز نے سال 2014 سے پہلے ایسی شروعات کی ہے۔ اُس سال بھی اس نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیم انسپائریشن میں کم نظر نہیں آتی۔ یادو نے کہا ایسا پہلے بھی ہوا ہے، جب ہم لگاتار میچ ہارے ہیں لیکن بعد میں ہم نے اچھا بھی مظاہرہ کیا۔

ممبئی انڈینز جیت کے لیے پُر امید ہے تو دوسری جانب اس کی حریف ٹیم لکھنؤ سُپر جائنٹس پانچ میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ 10 ٹیموں کے ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہے۔ گجرات ٹائٹنز سے ہارنے کے بعد لکھنؤ نے لگاتار تین میچ جیتے ہیں اور اب اس میچ میں مشکلات کا شکار ممبئی انڈینز کا سامنا کرتے ہوئے لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہل کی قیادت والی لکھنؤ سُپر جائنٹس یقینی طور پر تمام دو پوائنٹس کے لیے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور ٹاپ فور میں اپنی جگہ بنائے گی۔

دہلی کیپیٹلز بمقابلہ رائل چیلینجرز بنگلور: ہرشل کی واپسی کے بعد دہلی کے خلاف رائل چیلینجرز بنگلور جیت کی مہم کو پٹری پر لانے کی کوشش کرے گی۔ گزشتہ میچ میں دفاعی چیمپئن چنئی سُپر کنگز سے ہارنے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) آج دہلی کیپٹلز کے خلاف میچ میں ہرشل پٹیل کی واپسی کے ساتھ اپنی جیت کی مہم کو بحال کرنے کی کوشش کرے گی۔ آر سی بی نے مسلسل تین جیت کے ساتھ اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا تھا لیکن چنئی نے اسے پچھلے میچ میں 23 رنز سے شکست دی تھی۔ ٹیم کو اُس میچ میں ہرشل کی کمی محسوس ہوئی کیونکہ کپتان فاف ڈو پلیسس کے پاس شیوم دوبے اور رابن اتھپا کو روکنے کا آپشن نہیں تھا۔

ہرشل پٹیل اپنی ورسٹائل باؤلنگ اور ڈیتھ اوورز کی مہارت کے لیے جانے جاتے ہیں، ہرشل آر سی بی کی ٹیم کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں اور ڈو پلیسس نے اعتراف کیا ہے کہ ٹیم نے ان کی کمی محسوس کی۔ واضح رہے کہ ہرشل اپنی بہن کی موت کی وجہ سے بائیو ببل سے باہر ہو گئے تھے۔ ڈو پلیسس نے چنئی کے خلاف میچ کے بعد کہا کہ آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ ہرشل کی کیا اہمیت ہے اور وہ کیا کر سکتا ہے۔ آج ہم نے اس کی کمی محسوس کی۔ ہمارے پاس اپنی بولنگ میں جس ورائٹی کی ضرورت ہے اس کی کمی تھی۔ امید ہے کہ وہ(ہرشل) جلد ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ گجرات سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نوجوان نے آئی پی ایل 2021 میں 32 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی متنوع باؤلنگ سے ٹی 20 میں بہترین گیند بازوں میں سے ایک بن کر ابھرے۔

اس سال ہرشل نے چار میچوں میں 5.50 کے اکانومی ریٹ سے رنز دیئے ہیں اور اس کے ساتھ انہوں نے 6 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ ڈو پلیسس نے جب بھی ضرورت پڑی انہیں استعمال کیا اور انہوں نے اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا۔ دیگر گیند بازوں میں محمد سراج اور آکاش دیپ نے رنز دیے ہیں جب کہ وانندو ہسارنگا بھی پچھلے میچ میں رنز کو روکنے میں ناکام رہے تھے۔ بلے بازی میں ڈوپلیسس اور نوجوان انوج راوت نے ٹیم کو اچھی شروعات دلائی ہے جب کہ دنیش کارتک اپنا فنشر کا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں۔ شہباز احمد اور سویاش پربھودیسائی نے بھی اچھی بلے بازی کی ہے۔ تاہم سابق کپتان وراٹ کوہلی کی کارکردگی میں کوئی تسلسل نہیں ہے۔ دوسری جانب دہلی گزشتہ میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 44 رنز کی زبردست جیت درج کرنے کے بعد حوصلے بلند کرنے کے ساتھ اس میچ میں داخل ہوگی۔ سلامی بلے باز پرتھوی شا لگاتار دو نصف سنچریاں بنانے کے بعد اچھی فارم میں ہیں جب کہ آسٹریلیا کے جارحانہ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے بھی آخری میچ میں اچھی اننگز کھیلی تھی۔

ٹیم کے لیے البتہ نمبر تین کا مقام تشویشناک ہے۔ کیونکہ اب تک ان کا کوئی بھی بلے باز اس نمبر پر رن ​​نہیں بنا سکا ہے۔ کپتان رشبھ پنت کو بھی بڑی اننگز کھیلنے کی ضرورت ہے۔ اسپنر کلدیپ یادو دہلی کے ٹاپ اسپنر کے طور پر ابھرے ہیں جب کہ تیز گیند باز خلیل احمد نے تین میچوں میں سات وکٹ حاصل کی ہیں۔ دہلی کے پاس اب بھی تیز گیند باز اینریک نورکیا کی شکل میں ایک اچھا آپشن موجود ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم کے پاس اکشر پٹیل، شاردُل ٹھاکُر اور للت یادو کی شکل میں اچھے آل راؤنڈر ہیں۔ تاہم دہلی کو روومین پاویل سے اچھی کارکردگی کی امید رہے گی۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں گزشتہ پانچ میں سے چار میچز دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں اس لیے ٹاس کا کردار بھی اہم ہوگا۔

دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:

دہلی کیپٹلز: رشبھ پنت (کپتان، وکٹ کیپر)، اشون ہیبر، ڈیوڈ وارنر، مندیپ سنگھ، پرتھوی شاہ، روومین پاویل، اینریک نورکیا، چیتن سکاریا، خلیل احمد، کُلدیپ یادو، لونگی انگیڈی، مستفیض الرحمان، شاردُل ٹھاکُر، اکشر پٹیل، کملیش ناگرکوٹی، للت یادو، مچل مارش، پروین دوبے، ریپل پٹیل، سرفراز خان، وکی اوستوال، یش دُھل، کے ایس بھرت اور ٹم سائیفرٹ۔

رائل چیلنجرز بنگلور: فاف ڈوپلیسس(کپتان)، وراٹ کوہلی، گلین میکسویل، محمد سراج، ہرشل پٹیل، وانندو ہسارنگا، دنیش کارتک، جوش ہیزل ووڈ، شہباز احمد، انوج راوت، آکاش دیپ، مہیپال لومرور، فن ایلن، شرفین ردرفورڈ، جیسن بیرنفورڈ، سویاش پربھودیسائی، چاما ملند، انشور گوتم، کرن شرما، ڈیوڈ ولی، رجت پاٹیدار اور سدھارتھ کول۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.