ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: کرشنپّا گوتم سب سے مہنگے ان کیپڈ کھلاڑی

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 9:44 PM IST

کرناٹک کے آف اسپنر آل راونڈر کرشنپا گوتم آئی پی ایل 14 کی نیلامی میں لیگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے ان کیپڈ کھلاڑی بن گئے۔

Krishnappa Gowtham
Krishnappa Gowtham

کرناٹک کے 32 سالہ کرشنپا گوتم کا بیس پرائز 20 لاکھ روپے تھا لیکن چنئی سُپر کنگز نے انہیں 9 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ریکارڈ قیمت پر خرید لیا۔

کرناٹک کے آف اسپنر آل راونڈر کرشنپا گوتم

گوتم نے اب تک قومی ٹیم کی جانب سے کوئی میچ(بین الاقوامی) نہیں کھیلا ہے جبکہ انہوں نے 62 ٹی 20 میچوں میں 594 رنز کے علاوہ 41 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

آئی پی ایل 14 کی نیلامی اس مرتبہ کئی بھارتی کھلاڑیوں کو راس آئی۔ ممبئی کے بائیں ہاتھ کے میڈیم تیز گیند باز شیوم دوبے کا بیس پرائس 50 لاکھ تھا اور انہیں راجستھان رائلز نے 4 کروڑ 40 لاکھ روپے کی قیمت پر خریدا۔

تمل ناڈو کے آف اسپنر شاہ رخ خان

اس کے علاوہ تمل ناڈو کے آف اسپنر شاہ رخ خان کو پنجاب کنگز نے 5 کروڑ 25 لاکھ روپے میں خریدا۔ ان کا بیس پرائز 20 لاکھ روپے تھا۔ چیتن سکریا ایک اور ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں راجستھان رائلز نے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا۔

بھارت کے ٹیسٹ ماہر بلے باز چیتشور پُجارا کو آخر کار آئی پی ایل میں قیمت مل گئی۔ پُجارا 2014 میں پنجاب کی جانب سے کھیلنے کے بعد اب آئی پی ایل میں واپسی کر رہے ہیں۔ چنئی نے انہیں 50 لاکھ روپے کی قیمت پر خریدا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.