ETV Bharat / sports

شمبن گل کی شاندار سنچری کی بدولت گجرات نے حیدرآباد کو 189 رنز کا ہدف دیا

author img

By

Published : May 15, 2023, 7:30 PM IST

Updated : May 15, 2023, 9:45 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ کے 62ویں میچ سن رائزرس حیدرآباد اور دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ یہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ شمبن گل کی شاندار سنچری کی بدولت گجرات نے حیدرآباد کو 189 رنز کا ہدف دیا۔ IPL 2023

IPL 2023: Sunrisers Hyderabad win toss, opt to bowl
گجرات کے خلاف حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

احمد آباد: آئی پی ایل میں آج گجرات ٹائٹنز کا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد سے ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات نے مقررہ 20 اوورز مین 9 نو کٹوں نے نقصان پر 188 رنز بنائے اور حیدرآباد کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا۔ گجرات کی جانب سے شمبن گل کی شاندار سنچری اسکور کی۔ گجرات کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے اور پلے آف میں اپنی جگہ پکی کرنے کے لیے یہ میچ جیتنا چاہے گی۔ وہیں حیدرآباد کے 11 میچوں میں آٹھ پوائنٹس ہیں۔ پلے آف کی دوڑ میں رہنے کے لیے سن رائزرس ٹیم کو یہ میچ کسی بھی قیمت پر جیتنا ہوگا۔

سن رائزرس حیدرآباد کے لیے یہ سیزن کچھ خاص نہیں رہا۔ ٹیم کو پہلے سات میچوں میں سے پانچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد حیدرآباد نے اگلے چار میں سے دو میچز جیتنےمیں کامیاب رہے اور ٹیم نے 11 میں سے چار میں کامیابی حاصل کی، جبکہ سات میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پلے آف کی دوڑ میں رہنے کے لیے حیدرآباد کو بقیہ تین میچ جیتنے ہوں گے۔ اس کے بعد بھی یہ ٹیم ٹاپ فور ٹیموں میں پہنچنے کے لیے قسمت پر انحصار کرے گی۔

انڈین پریمیئر لیگ 2023 میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کے کھاتے میں 8 جیت کے ساتھ 16 پوائنٹس ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد کے کھاتے میں 4 جیت کے ساتھ صرف 8 پوائنٹس ہیں۔ گجرات کی ٹیم نے رواں سیزن میں اب تک 12 جب کہ حیدرآباد کی ٹیم نے 11 میچ کھیلے ہیں۔ یہ میچ حیدرآباد کے لیے کرو یا مرو ہے، اگر ٹیم آج ہارتی ہے تو اس کا سفر یہیں ختم ہو جائے گا۔ گزشتہ میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم نے سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم کو انتہائی دلچسپ مقابلے میں شکست دی تھی۔ جب کہ گجرات ٹائٹنز کو ممبئی انڈینز کے خلاف عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 218 رنز بنائے تھے اور گجرات 8 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز ہی بنا سکی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated :May 15, 2023, 9:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.