ETV Bharat / sports

India vs West Indies: بھارت ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا میچ آج

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 2:53 PM IST

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج شام میں 8 بجے سے وارنر پارک میں کھیلا جائے گا۔ India vs West Indies 2nd T20 Match

India vs West Indies
بھارتی کرکٹ ٹیم

پہلے میچ میں شاندار جیت حاصل کرنے والی بھارتی ٹیم آج بلند حوصلے کے ساتھ میدان میں اترے گی اور سیریز میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ پہلے میچ میں بھارتی ٹیم نے مہمان ویسٹ انڈیز کو 68 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں بھارتی ٹیم نے آل راؤنڈر کاکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ Cricket Latest News

پچھلے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما کافی دنوں بعد فارم میں نظر آئے اور 64 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی تھی جبکہ طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے دنیش کارتک نے اپنی جارحانہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے لوور آرڈر میں محض 19 گیندوں میں 41 رنز کی تیز اننگ کھیلی تھی اور ٹیم کو بڑے اسکور بنانے میں مدد کی تھی۔ اس کے علاوہ سوریہ کمار یادو نے 24 رنز اور وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے 14 رنز بنائے تھے۔ India tour of West Indies

کے ایل رایُل کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم کو مسلسل ان کی کمی محسوس ہورہی ہے اور ٹیم سلامی بلے باز کے لیے مسلسل تجربات کرنے میں مصروف ہے، گزشتہ میچ میں ٹیم انتظامیہ نے سوریہ کُمار یادو کو روہت کے ساتھ اننگ کی شروعات کے لیے کریز پر بھیجا تھا۔ حالانکہ سوریہ نے اچھے شاٹس کھیلے تھے لیکن وہ اپنی اننگ کو زیادہ بڑا نہیں کر سکے تھے۔ اس علاوہ محدود اوورز فارمیٹ میں مسلسل ناکام رہنے والے رشبھ پنت نے گزشتہ میچ میں بھی مایوس کیا اور 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ رشبھ پنے جس طرح آؤٹ ہوئے تھے اس پر کپتان روہت شرما کافی ناراض نظر آئے تھے اور آج کے میچ میں پنت کے پاس کپتان کو خوش کرنے کا ایک اور موقع ہوگا۔ گزشتہ میچ میں شریس ایر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے جبکہ ہاردک پانڈیا ایک رنز اور رویندر جڈیجہ نے 16 رنز بنائے تھے جو ان کے معیار کے مطابق اسکورز نہیں ہیں۔ آج کے میچ میں ان سے بڑی اننگ کی امید ہوگی۔

اس کے علاوہ گیند بازی میں بھارت کی کارکردگی اچھی رہی تھی اور تمام گیند بازوں نے ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کا پریشان کرتے ہوئے انہیں پویلین کی راہ دکھائی تھی، سینیئر ارو تجربہ کار گیند باز بھونیشور کی قیادت میں نوجوان گیند بازی اٹیک نے بہترین اوورز کئے تھے۔ اس دوران ارشدیپ سنگھ، روی چندرن اشون اور روی بشنوئی نے دو دو وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ بھونیشور کُمار اور رویندر جڈیجہ نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی تھی اور آج کے میچ میں بھی گیند بازی اٹیک کو یوں ہی برقرار رکھا ہوگا۔

دوسری جانب گزشتہ میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم بلے بازی اور گیند بازی دونوں شعبے میں جدو جہد کرتی نظر آئی تھی۔ پہلے گیند بازی کرتے ہوئے اس کے کھلاڑی بھارت کو بڑا اسکور کرنے سے روک نہیں پائے تھے جبکہ بلے بازی میں بھی کوئی بلے کھلاڑی 20 رنز سے زیادہ کا اسکور نہیں بنا سکا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.