ETV Bharat / sports

India vs Sri Lanka T20 سری لنکا نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 7:13 PM IST

Updated : Jan 3, 2023, 7:20 PM IST

بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ India vs Sri Lanka T20 Series

India vs Sri Lanka T20
بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی 20 میچ

ممبئی: بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں مہمان سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی ہے۔ آج کے میچ میں شبھمن گل کو بطور سلامی اوپنر موقع ملا ہے۔ اسی طرح شیوم ماوی نے بھی ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنا ڈیبیو کیا۔ شبھمن گل ایشان کشن کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی سنجو سیمسن کو بھی پلیئنگ الیون میں جگہ ملی ہے۔ India vs Sri Lanka T20 Series ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں بھارتی ٹیم سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 میں نئے سال کا آغاز نئے انداز کے ساتھ کرنا چاہے گی۔

بھارتی کرکٹ کے لیے 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن شکست نے ٹیم کے کھیلنے کے انداز پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ بھارت کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ٹیم کی بیٹنگ اپروچ پر بحث شروع ہوگئی۔ سینئر کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے فوراً بعد نیوزی لینڈ میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آرام دیا گیا جب کہ ٹیم پانڈیا کو سونپی گئی۔ سیریز 1-0 سے جیتنے کے بعد پانڈیا نے مستقبل کے منصوبوں اور نئے انداز کے ساتھ کھیلنے پر زور دیا۔

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد پانڈیا کی بطور کپتان پہلی مہم ہے۔ پانڈیا اس سیریز میں بھی روہت شرما کی غیر موجودگی میں کپتانی کر رہے ہیں، اور کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں ٹیم کی باگ ڈور سنبھالنے کے بارے میں بی سی سی آئی کی طرف سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ تاہم، یہ سیریز بھارتی ٹی20 ٹیم میں ممکنہ تبدیلیوں کو واضح کر سکتی ہے۔ پانڈیا کو کپتانی سونپنے کے علاوہ سوریہ کمار یادو کو اس سیریز کے لیے نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ سوریہ کمار 2022 میں بھارت کے لئے سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے 187.43 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1164 رنز بنائے جس کے لیے انہیں ترقی سے نوازا گیا۔

سری لنکا کے خلاف یہ سیریز بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ہوگی۔ ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی طرف بڑھتے ہوئے، بھارت اس فارمیٹ میں ایک نئی ٹیم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جہاں سوریہ کمار یادو کو نائب کپتان کے کردار میں پرفارم کرنے کا موقع ملے گا، وہیں ایشان کشن اور روتوراج گائیکواڑ جو طویل عرصے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپس آئے ہیں، وہ بھی موقع ملنے پر اس کا اچھا استعمال کرنا چاہیں گے۔ تقریباً سات ماہ تک بھارتی ٹیم میں رہنے کے باوجود، راہل ترپاٹھی نے ابھی تک اپنا قومی ڈیبیو نہیں کیا ہے۔ ترپاٹھی کے ساتھ نوجوان تیز گیند باز شیوم ماوی اور مکیش کمار کو بھی اس سیریز میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل سکتا ہے۔

سینئر کھلاڑیوں سے بھری ٹیم میں، دیپک ہڈا نے مسلسل نیچے آرڈر میں بیٹنگ کی ہے، حالانکہ یہاں انہیں اوپری آرڈر میں واپسی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہڈا نے اپنے ٹی20 بین الاقوامی کیریئر میں صرف ایک بار آئرلینڈ کے خلاف سنچری بنا کر 50 کا ہندسہ عبور کیا تھا اور یہ اننگز انہوں نے تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے کھیلی۔ واشنگٹن سندر کی ٹیم میں واپسی بھارتی بیٹنگ کو گہرائی فراہم کرے گی۔ نوجوان کھلاڑی اس سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد بھی ٹیم میں اپنی جگہ یقینی بنانا چاہیں گے۔

دوسری طرف، واشنگٹن سندر کی واپسی سے ٹیم کو بلے بازی میں گہرائی ملتی ہے، ساتھ ہی وہ پانڈیا کے بعد دوسرے اہم آل راؤنڈر ہیں۔ سندر درمیانی اوورز میں بھارت کے لیے وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جب کہ بھارتی بولنگ ابتدائی اور ڈیتھ اوورز میں ارشدیپ سنگھ کے گرد گھومے گی۔ اس کے علاوہ سری لنکا کو عمران ملک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو ممکنہ طور پر ٹی 20 کرکٹ میں بھارت کے "نئے نقطہ نظر" کا حصہ ہوں گے۔

روہت شرما کی ٹیم نے سیریز 3-0 سے جیتی تھی جب اس سے قبل بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے آئے تھے، حالانکہ ایشیا کپ 2022 میں سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں شام 7 بجے سے شروع ہونے والے میچ میں پانڈیا کی ٹیم کو دوبارہ اپنا غلبہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

Last Updated :Jan 3, 2023, 7:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.