ETV Bharat / sports

India vs Pakistan بھارت اور پاکستان میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ حاصل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 3:07 PM IST

Updated : Sep 2, 2023, 10:49 PM IST

ایشیا کپ 2023 کے ایک اہم میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کا یہ پہلا میچ ہے جبکہ پاکستان کا یہ دوسرا میچ ہے۔ پاکستان نے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دی تھی۔

شاہین اور رؤف کی خطرناک گیندبازی
شاہین اور رؤف کی خطرناک گیندبازیat

کینڈی: ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف بھارت نے 267 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم بارش کے سبب دوسری اننگ کا کھیل شروع نہیں ہوسکا، جس کے بعد میچ کو منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوئنٹ دیا گیا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ بارش کے باعث پاکستانی اننگز میں ایک گیند بھی نہیں کرائی گئی۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم سپر فور میں پہنچ گئی ہے۔

بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم کی پوری اننگز 48.5 اوورز میں 266 رنز پر سمٹ گئی۔ جسپریت بمراہ آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے۔ 16 رنز بنانے والے بمراہ کو نسیم شاہ نے آؤٹ کیا۔

کپتان روہت شرما 11 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کے شکار ہو گئے۔ کپتان روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد ویراٹ کوہلی میدان پر اترے لیکن زیادہ دیر تک وہ بھی نہیں ٹک سکے۔ کوہلی نے چوکے سے اپنا کھاتہ کھولا لیکن شاہین آفریدی نے ویراٹ کوہلی کو بھی محض چار رن کے نجی اسکور پر بولڈ کر دیا۔ کوہلی آف سائیڈ پر ایک لینتھ گیند کھیلنا چاہتے تھے لیکن وہ اس سے چوک گئے اور گیند بلے کا کنارہ لے کر وکٹ سے ٹکرا گئی۔

بھارتی ٹیم کو تیسرا جھٹکا شریاس آئر کی شکل میں لگا۔ شریاس آئر صرف 14 رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ 10 اوور کے اختتام کے بعد ہندوستان نے تین وکٹ پر 48 رنز بنا لئے تھے۔

حارث رؤف نے ٹیم انڈیا کو چوتھا جھٹکا دیا۔ شبمن گل 10 رنز کے ذاتی اسکور پر بولڈ ہو گئے۔ گل نے 32 گیندوں میں دس رن بنائے۔ اس دوران شبھمن گل نے ایک چوکا لگایا۔

اس دوران ایشان کشن اور ہارٹک پانڈیا نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کا اسکور آگے بڑھایا۔ ایشان کشن نے سمجھداری کے ساتھ پاکستانی گیندبابزوں کا مقابلہ کیا۔ ایشان کشن نے اپنی ففٹی مکمل کی۔ انہوں نے 54 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی۔ اس دوران انہوں نے چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ایشان کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی یہ ساتویں نصف سنچری تھی۔ ایشان نے لگاتار چوتھے ون ڈے میں نصف سنچری اننگز کھیلی ہے۔

ایشان کشن کے بعد ہاردک پانڈیا نے بھی اپنی ففٹی مکمل کر لی ہے۔ ایشان کشن 82 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔ایشن کشن کو حارث رؤف نے کپتان بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

ہاردک پانڈیا کی مضبوط اننگز اپنے اختتام کو پہنچی۔ شاہین آفریدی نے ہاردک کو پویلین لوٹا دیا۔ ہاردک کا کیچ سلمان آغا نے پکڑا۔ ہاردک نے 90 گیندوں میں 87 رنز بنائے جس میں سات چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ شاہین آفریدی نے بھارت کو ایک اور جھٹکا دیا۔ شاہین نے رویندرا جدیجا کو آؤٹ کیا جو وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ جڈیجہ نے 22 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔

نسیم شاہ نے 45ویں اوور کی پہلی گیند پر شاردول ٹھاکر کو شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ شاردول نے صرف تین رنز بنائے۔پاکستان کے تیز گیندبازوں نے سبھی دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے چار وکٹ حاصل کئے جبکہ حارث رؤف اور نسیم شاہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:IND Vs PAK Asia Cup 2023 ایشیا کپ میں آج بھارت اور پاکستان کے بیچ زبردست مقابلہ

اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی یہ ٹیم انڈیا کا پہلا میچ ہے۔ دونوں ٹیمیں چار سال بعد ون ڈے فارمیٹ میں آمنے سامنے ہیں۔ اس سے پہلے ان کا آخری مقابلہ 2019 ورلڈ کپ میں ہوا تھا۔

Last Updated :Sep 2, 2023, 10:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.