ETV Bharat / sports

India Squad for New Zealand نیوزی لینڈ دورے کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان، عُمران مَلِک کو ملی جگہ

author img

By

Published : Oct 31, 2022, 7:27 PM IST

نیوزی لینڈ دورے کے لیے بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں عُمران مَلِک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ٹی 20 ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جبکی یک روزہ کی کمان شکھر دھون کو سونپی گئی ہے۔ India Tour of New Zealand

India Squad for New Zealand
نیوزی لینڈ دورے کے لیے بھارتی ٹیم

حیدرآباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں روہت شرما، کے ایل راہُل اور وراٹ کوہلی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ٹیم کی کمان ہاردک پانڈیا(ٹی 20) اور شکھر دھون(یکروزہ) کے ہاتھوں میں ہوگی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے بعد ٹیم انڈیا کو نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ اس دورے کے لیے ٹیم کا اعلان بی سی سی آئی نے پیر (31 اکتوبر) کو کیا ہے۔ بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔ اس سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے جب کہ ٹی 20 ٹیم کی کمان ہاردک پانڈیا کے ہاتھ میں ون ڈے ٹیم کی کپتانی شیکھر دھون کے ہاتھ میں ہوگی۔ Hardik Pandya to lead the Team

India Squad for New Zealand
نیوزی لینڈ دورے کے لیے بھارتی ٹیم، بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ: ہاردک پانڈیا (کپتان)، رشبھ پنت (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، شبھمن گل، ایشان کشن، دیپک ہُڈا، سوریہ کمار یادو، شریس ایر، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، یُزویندر چہل، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، ہرشل پٹیل، محمد سراج، بھونیشور کمار، عُمران مَلِک

ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ: شکھر دھون (کپتان)، رشبھ پنت (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، شبھمن گل، دیپک ہُڈا، سوریہ کمار یادو، شریس ایر، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، شاردُل ٹھاکر، شہباز احمد، یُزویندر چہل، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، دیپک چہر، کلدیپ سین، عُمران مَلِک

نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے وراٹ کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہُل، دنیش کارتک، روی چندرن اشون، محمد شامی جیسے بڑے کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ یعنی یہ تمام کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔ بھارتی ٹیم اس وقت آسٹریلیا میں ہے اور T20 ورلڈ کپ کھیل رہی ہے، ایسے میں نیوزی لینڈ آسٹریلیا کے قریب تو نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ میں شامل بقیہ ٹیم اُس دورے کے بعد ہی وطن واپس آئیں گی۔ نومبر کے بعد بھارت کو دسمبر میں بنگلہ دیش کا دورہ بھی کرنا ہے۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کا شیڈول، ٹی 20

  1. 18 نومبر، جمعہ: پہلا ٹی 20، ویلنگٹن
  2. 20 نومبر، اتوار: دوسرا ٹی 20، ماؤنٹ ماؤنگنوئی
  3. 22 نومبر، منگل: تیسرا ٹی 20، آکلینڈ

یک روزہ میچوں کا شیڈول

  1. 25 نومبر، جمعہ: پہلا ون ڈے، آکلینڈ
  2. 27 نومبر، اتوار: دوسرا ون ڈے، ہیملٹن
  3. 30 نومبر، بدھ: تیسرا ون ڈے، کرائسٹ چرچ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.